بنوں‘ تاجروں کا معاوضہ نہ ملنے کیخلاف عدالت میں کیس دائر

بنوں‘ تاجروں کا معاوضہ نہ ملنے کیخلاف عدالت میں کیس دائر

  



بنوں (بیورورپورٹ)بنوں کے تاجر وں نے آپریشن ضرب عضب میں ہونے والے نقصانات کے معاوضے نہ ملنے کے خلاف ہائی کورٹ بنوں میں کیس دائر کردیا اُنہوں نے اعلان کردیا کہ جب تک ہمیں اپنے جائز حقوق نہیں ملیں گے اس وقت تک ہم عدالتی جنگ لڑیں گے اس موقع پر بنوچی یونٹ کے صدر یوسف زمان,سینئر نائب صدر حافظ عمرزرین,جنرل سیکرٹری ظہیر اللہ,عاشق الرحمن,احسان ولی,حیات داؤڑ اور دیگر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ہم نے مجبوراً عدالت کا راستہ اختیار کرلیا ہے کئی بار پرامن احتجاجی مظاہرے کئے مگر کسی نے ہماری فریاد نہیں سنی اور نہ ہی ہمارے مسائل کے حل کیلئے کوشش کی ہمارا اپنا حق بنتا ہے آپریشن ضرب عضب میں ہمارے بھی نقصانات ہوئے ہیں ایک ایک شخص کے کروڑوں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے ہم اپنا حق ہر صورت مانگیں گے خاموش نہیں ہوں گے اُنہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنا حق ضرور ملے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر