فدا حسین بلوچ کے والدبقضائے الٰہی وفات پا گئے

  فدا حسین بلوچ کے والدبقضائے الٰہی وفات پا گئے

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ) ایپکا کے ضلعی صدر اور صوبائی رہنما فدا حسین بلوچ کے والدبقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں جن کی نماز جنازہ سائنس کالج میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ تمام سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران اور کلرک برادری سے منسلک افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد مرحوم کوآبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے آج بروز سوموارسہ پہر تین بجے جامعہ مسجد عشرہ مبشرہ بستی استرانہ شمالی میں قرآن خوانی جبکہ 4بجے دعا کی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر