عوام کو پینے کا صاف ستھرا پانی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے: فضل حکیم

عوام کو پینے کا صاف ستھرا پانی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے: فضل حکیم

  



پشاور (سٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے حلقہ پی کے 5میں صاف پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کومزید بہتر سے بہتر بنانے کیلئے ہر گلی محلے تک مشینری،سہولیات سمیت سٹاف کی فراہمی کی ہدایت کر دی وہ صاف پانی فراہمی پرگلگدہ نمبر1 اور گمبدمیرہ میں ناقص کارکردگی پر برہم ہو گئے اور سختی سے ہدایت کی کہ فروری کے مہینے تک واپڈا اور ڈبلیو ایس ایس سی کے حکام ان ٹیوب ویلوں میں تمام ضروری کام مکمل کرکے انہیں عوام کی سہولت کیلئے استعمال میں لائیں انہوں نے متعلقہ افسران کو غفلت یا کوتاہی پر فوری ایکشن کی وارننگ بھی دی وہ سیدو شریف میں حلقہ پی کے 5میں صاف پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے نظام میں بہتری لانے کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے اجلاس میں ڈبلیو ایس ایس سی کے چیف ایگزیکٹیو شیدا محمد،ایڈمن آفیسرآصف سلیم،آپریشن منیجر میاں شاہد علی اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر فضل حکیم خان نے احکامات جاری کئے کہ جن واٹر سپلائی سکیموں میں پانی کی سپلائی نہیں ہے وہاں صاف پانی کی فراہمی کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں اور اس کی رپورٹ مجھے دی جائے جبکہ کام نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 5میں صفائی ستھرائی اورعوام کو پینے کا صاف ستھرا پانی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور اس نظام میں جو بھی کوتائیاں ہیں ان کو جلد حل کیا جائے انہوں نے کہا کہ افسران تمام انتظامات کی خود مانیٹرنگ کریں اور اس حوالے سے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں چیئرمین ڈیڈیک نے وارننگ دی کہ غفلت یا کوتاہی پر ایکشن ہو گاشہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے انہوں نے عوام پر زور دیا کہ عوام کی سہولت کیلئے ڈبلیو ایس ایس سی سیدو شریف آفس میں ایک شکایات سیل 1334 کھولا گیا ہے جس پر عام عوام ایک کال پر صفائی ستھرائی اور پینے کے صاف پانی فراہمی کے سلسلہ میں اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں جس پر 24گھنٹوں کے اندر اندر ایکشن لیا جا ئیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر