ٹرانسپرنسی کی رپورٹ نے پی ٹی آئی کے کارناموں کا پول کھول دیا‘ واجد خٹک

  ٹرانسپرنسی کی رپورٹ نے پی ٹی آئی کے کارناموں کا پول کھول دیا‘ واجد خٹک

  



رستم (تحصیل رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی تحصیل رورل مردان کے فنانس سیکرٹری واجد خٹک نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے تحریک انصاف کے کارناموں کا پول کھول دیا ہے کرپشن کے خاتمے کے نام پر ووٹ لینے والی حکومت نے ایک سال میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اپنے وزراء اور ممبران اسمبلی بھی اپنی حکومت کی کارکردگی سے نالاں ہیں اور اب شرمندگی کے باعث عوام کا سامنا کرنے سے کتراتے ہیں نا اہل حکمرانوں نے ڈیڑھ سال میں غریب کے منہ سے نوالا تک چھین لیا ہے عوام ایک تھیلا آٹا خریدنے کیلئے گھنٹوں تک قطار میں کھڑے ہوکر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں حکومت میں موجود کرپٹ ٹولہ دونوں ہاتھوں سے ملکی خزانے کو لوٹ رہا ہے جو آج ایک دوسرے پر تنقید بھی کر رہے ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر