بونیر‘ سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن‘ 15 مشتبہ افراد گرفتار

  بونیر‘ سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن‘ 15 مشتبہ افراد گرفتار

  



پشاور (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد کے خصوصی احکامات کی روشنی میں بونیر پولیس نے ایلم کے دشوار گزار پہاڑی سلسلوں، کھائیوں، گھاٹیوں اور دروں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا سرچ آپریشن میں ایلیٹ فورس سمیت ضلعی پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا آپریشن کے دوران 15 مشتبہ اشخاص گرفتار کر لئے گئے ڈی پی او سہیل خالد خود آپریشن میں موجود رہے اور آپریشن کی کمان کرتے ہوئے مختلف مشکوک مقامات پر چھاپے لگائے ضلعی پولیس سربراہ نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا مقصد معاشرے میں امن و امان برقرار رکھنا اور ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی حکومتی اداروں کی رٹ چیلنج کرنے اور امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی اور جرائم پیشہ افراد خواہ کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو، سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا اسکے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر ایکشن لیا جا رہا ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر