کبل‘ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا

کبل‘ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا

  



کبل(تحصیل رپورٹر)سوات کانجو میں نامعلوم قاتلوں کے ہاتھوں جوانسال لڑکا قتل۔ہنستابستاگھر ماتم کدہ میں تبدیل۔سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردخاک۔ اہلیان علاقہ کا قاتلوں کی فوری گرفتاری اور قرار واقعی سزادینے کا پرزورمطالبہ۔تفصیلات کے مطابق میاں نور ولد میاں گل شیرین معمول کے مطابق گزشتہ رات اپنی دکان سے گھر واپس لوٹ رہاتھا کہ گھرکے قریب تاک میں بیٹھے نامعلوم قاتل/قاتلوں نے اس کو گولیوں کا نشانہ بنایااور فرار ہوگئے۔میاں نورکو شدید زخمی حالت میں سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں پر وہ صبح 4بجے کے قریب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دارِفانی سے کوچ کرگیا۔میاں نورکی میت گھرپہنچنے پر پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا جسکو دوپہرکے بعد اپنے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔اہلیان علاقہ نے حکومت وقت سے میاں نورکے قاتلوں کی فوری گرفتاری اورقاتلوں کو قرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔پولیس نے نامعلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر