ٹانک،سینئر صحافی کی کمسن بیٹی موٹر سائیکل کی ٹکر سے جاں بحق
ٹانک(نمائندہ خصوصی)بیٹنی پریس کلب کے صدر اور سینئر صحافی ایوب بیٹنی کی چھ سالہ معصوم بچی روڈ حادثہ میں اللہ کو پیاری ہوگئی نماز جنازہ لنگر بائی قبرستان میں ادا کر دی گئی سینئر صحافی ایوب بیٹنی کی چھ سالہ معصوم بچی کو اسٹیشن روڈ پر گھر کے قریب موٹر سائیکل سوار نے ٹکر ماری موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ موٹر سائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا بچی کی نماز جنازہ اتوار کے روز ٹانک کے مقامی لنگر بائی قبرستان میں ادا کر دی گئی جس میں معزز ین علاقہ،صحافی برادری،سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے افراد اور سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین نے شرکت کی دریں اثناء پریس کلب ٹانک کا ایک تعزیتی اجلاس پریس کلب کے صدر آوردین محسود کی صدارت میں پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں سینئر صحافی ایوب بیٹنی کی بچی کی ناگہانی موت پر گہرے رنج وغم کا ظہار کیا گیا اور اس کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعاء کی گئی جبکہ اجلاس میں مقامی پولیس سے فرارموٹر سائیکل سوار کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔۔۔