سدو تلاش فیڈر منصوبہ سابق سینیٹر احمد حسن کی کاوشوں کا نتیجہ ہے‘ عالم زیب ایڈووکیٹ

  سدو تلاش فیڈر منصوبہ سابق سینیٹر احمد حسن کی کاوشوں کا نتیجہ ہے‘ عالم زیب ...

  



تیمرگرہ (بیو رورپور ٹ)پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی دوسروں کے ترقیاتی منصوبوں پر تختیاں لگانے کی بجائے اپنی کارکردگی واضح کریں۔سدو تلاش فیڈر منصوبہ سابق سینٹر احمد حسن خان کی کاوشوں اور انکی فنڈز کا مرہون منت ہے۔پی پی پی کے ضلعی ترجمان عالمزیب ایڈوکیٹ نے اپنے ایک اخباری بیان میں واضح کیا ہے کہ ایک کروڑ 88 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا تالاش سدو 15کلومیٹر بجلی فیڈر منصوبہ سابق سینیٹر احمد حسن خان کی مسلسل کوششوں سے ممکن ہوا جس کا تمام ریکارڈ محکمہ واپڈا کے پاس محفوظ ہے ہے۔مذکورہ فیڈرکی باقاعدہ افتتاحی تقریب میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندگان اور علاقائی مشران شریک ہوئے تھے۔جمعہ کو پی ٹی آئی کے اراکین کی جانب سے ایک دفعہ پھر مذکورہ منصوبے کا افتتاح سمجھ سے بالاتر ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کے قائدین دوسروں کے منصوبوں پر تختیاں لگانے کی بجائے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران اپنی کارکردگی سے عوام کو آگاہ کرے، تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے،میں اور مرکز میں حکومتوں کے باوجود ابھی تک ایک ترقیاتی منصوبے پر کام شروع نہیں کیا جاسکا، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی عوام کی فلاح و بہبودترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھنے کے لئے پی پی پی اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر