جندول پریس کلب کے انتخابات مکمل‘ سید اظہار الدین صدر منتخب

  جندول پریس کلب کے انتخابات مکمل‘ سید اظہار الدین صدر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جندول (نمائندہ پاکستان)جندول پریس کلب کے انتخابات مکمل سید اظہار الدین جان (شاہ جی) صدر اور ملک فیض علی خان جنرل سیکرٹری چن لئے گئیں۔گذشتہ روز چیئرمین جندول پریس کلب عمر خالق درانی کی نگرانی میں کابینہ سازی اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ممبران نے اتفاق رائے سے عمر خالق درانی کو دوبارہ چیئرمین،سید اظہار الدین جان کو صدر، وحید خان تاجک نائب صدر، عبید الرحمن سینئر نائب صدر،ملک فیض علی خان جنرل سیکرٹری،وحید اللہ مشوانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری،نورزمان موسی خیل نائب صدرسوم،،شاہد خان آفس سیکرٹری،شاہ حسین سیکرٹری اطلاعات، لیاقت علی خان جائنٹ سیکرٹری،اور حبیب اللہ صدیقی کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا گیا۔اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر کا کہنا تھا کہ آج کے جدید دور میں سوشل میڈیاں و دیگر ذرائع عام ہونے کے بعد صحافتی آداب اور ضابطہ اخلاق کو بالائی طاق رکھ کر ذرائع مواصلات کو ذاتی شہرت اور فوائد کیلئے زیادہ استعمال کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے آگے چل کر یہ سلسلہ شعبہ صحافت سے وابستہ افراد کیلئے درد سر بنے گا۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیمیافتہ صحافیوں کو ضابطہ اخلاق کا دامن تھام کر چلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صحافیوں کیساتھ وعدے کئے ہیں اس لئے صحافیوں کی سیکیورٹی اور معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائی جائے اور صحافیوں کو سرکاری ملازمین کے مطابق مراعات اور میڈیکل کے سہولیات پہنچائی جائے۔