ڈیرہ اسماعیل خان،چور موٹر سائیکل اور قیمتی اشیاء لے اڑے

  ڈیرہ اسماعیل خان،چور موٹر سائیکل اور قیمتی اشیاء لے اڑے

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ) نائیویلہ اڈا پر دوکان میں نقب زنی کی واردات میں نامعلوم چور 300 بیٹریاں، 3شمسی پلیٹ اور دیگر سامان پار کرگئے، تھانہ کینٹ کی حدود میں گھر مسجد کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چور لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود میں نائیویلہ اڈا پر نامعلوم چوروں نے رات کے وقت ہارون بیٹری سنٹر کی دوکان میں نقب لگا کر داخؒ ہوئے اور دوکان میں موجود300 مختلف نوعیت کی بیٹریاں، 3شمسی پلیٹیں، ڈی وی آر سسٹم اور ایل ای ڈی چوری کرکے لے گئے، دوسری واردات میں تھانہ کینٹ کی حدود میں نامعلوم چور باران آباد کے علاقہ میں رحمان مسجد کے قریب سے محمد گل اعوان سکنہ ڈار سٹی کا ہنڈا موٹر سائیکل پار کرگئے۔ پولیس نے ان واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر