تحریک انصاف کی کشتی جلد ڈوبنے والی ہے‘ فرزند علی

  تحریک انصاف کی کشتی جلد ڈوبنے والی ہے‘ فرزند علی

  



بنوں (بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی فنانس سیکرٹری اور سابق سینٹ کے امیدوار فرزند علی وزیر ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی کشتی میں سوراخ ہوچکا ہے اور تحریک انصاف کی سیاسی کشتی جلد ڈوبنے والی ہے ڈیڈھ سال سلیکٹڈ حکمرانوں نے وزراء کی تبدیلی اور عوام کو جھوٹی تسلیاں دینے پر گزارے اب باقی وقت اتحادیوں اور پارٹی وزارء اور ممبران اسمبلی کو منانے میں گزاریں گے جبکہ غریب عوام کی انہیں کوئی فکر نہیں،ڈیڈھ سال میں تحریک انصاف کی حکومت میں مہنگائی نے پاکستان کی70سالہ تاریخ کے تمام رکارڈ توڑ ڈالے اور تبدیلی سرکار نے عوم کو خون کے آنسو رلادیا حکمران انتخابات میں غریبی ختم کرنے کے دعوے کررہے تھے جبکہ آج غریبوں کو ہی ختم کرنے کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں حکومت سب اچھا ہے کی رٹ لگائی ہے اور سیاسی مخلافین پر بے بنیاد مقدمات بناکر انہیں بدنام کررہے ہیں اور انتقامی سیاست کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ عوام خود کشیوں پر مجبور ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ عوام دمشن پالیسوں کی بدولت عوام موجودہ حکومت سے متنفر ہیں بلکہ تحریک انصاف کو ووٹ دینے والے اور خود تحریک انصاف کے سپوٹرز بھی سخت مایوس ہیں اور اگر یہی خالات رہے تو ملک خانہ جنگی کا شکار ہوجائیگا اور مہنگائی کے ہاتھوں ملک میں بد امنی،چوری اور ڈاکے عوام ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ عوام دشمن سلیکٹڈ حکومت کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے اور مستقبل پھر پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر