ڈی آئی خان،چھینا گیا ٹریکٹر برآمد‘ ملزم سہولت کار گرفتار

ڈی آئی خان،چھینا گیا ٹریکٹر برآمد‘ ملزم سہولت کار گرفتار

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ) ڈیرہ پولیس کی اہم کاروائی، دو ہفتے قبل تھانہ پروآ کے علاقے سے چھینا گیا ٹریکٹر برآمد،ایک ملزم اور سہولت کار گرفتار۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 10جنوری2020کو محمد طفیل ولد حقنواز سکنہ دریاخان نے رپورٹ کی تھی کہ میں 9جنوری2020 کو ٹریکٹر ٹرالی نمبر305/BKروسی کمپنی ماڈل 2015 پر گنا لوڈ کر کے میرن شوگر ملز میں خالی کر کے ٹریکٹر ٹرالی پر واپس دریاخان کو روانہ تھا کہ بوقت تقریبا 8:00بجے شب نزد بحد ماہڑہ پہنچا تو اسی اثناء میں ایک موٹر سائیکل 125پر 3اشخاص سوار اور ایک موٹر کار 2Dبرنگ سبز کلر میرے ٹریکٹر کے آگے دونوں رکے میں نے ٹریکٹر ٹرالی روکی تو اسی اثناء میں 3نامعلوم اشخاص موٹر سائیکل سوار جن میں 2مسلح پستول میرے پاس آئے اور میری ٹریکٹر ٹرالی کو بند کر کے مجھ سے چابی چھین لی اور ٹریکٹر سے نیچے اتار کر قریبی جنگل گنا کی فصل میں لے گئے میرے ہاتھ رسی سے باندھے اور میرے چہرے پر گرم ٹوپی چڑھا کر ٹریکٹر ٹرالی چھین کر لے گئے جسکی رپورٹ پر مقدمہ نمبر16مورخہ 10 جنوری2020بجرم 392PPCتھانہ پروآ درج ہوا۔ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود نے فوری ایکشن لیتے ہوئے DSPپروآ افتخار علی شاہ،SHOاور انچارج تفتیش تھانہ پروآ پر ٹیم تشکیل دیکر نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے انکے قبضہ سے ٹریکٹر برآمد کرنیکا ٹاسک دیا جس پر ٹیم نے انتھک شب روز محنت کر کے 14 دن کے اندر نامعلوم ملزمان میں سے ایک ملزم نذیر ولد بشیر سکنہ کہیری اور سہولت کار نیک محمد ولد شاہ عالم سکنہ میرن کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے ٹریکٹر ٹرالی برآمد کی جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے تفتیش جاری ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر