قومی کک باکسنگ چمپئن شپ میں خیبر پختونخوا کی تیسری پوزیشن

  قومی کک باکسنگ چمپئن شپ میں خیبر پختونخوا کی تیسری پوزیشن

  



بنوں ( بیورورپورٹ)قومی کک باکسنگ چیمپئن شپ میں میں خیبر پختونخوا نے تیسری تیسری پوزیشن حاصل کرلی تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں منعقدہ قومی کک باکسنگ چیمپئن شپ میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان،آزاد کشمیر،اسلام آباد اور ریولے کے مرد وخواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا چیمپئن شپ میں پاکستان ریلوے نے9گولڈ،چار سلور اور تین برونز میڈلز حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی بلوچستان نے6گولڈ8سلور اوربرونز میڈل حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ خیبر پختونخوا نے 4گولڈ،3سلور اور 4برونز میڈلز حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی چیمپئن شپ میں جیوری کے فرائض چیئرمین ٹیکنیکل پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن منصور درانی،اسسٹنٹ جیوری کے فرائض عبدالوہاب۔اسد اللہ خان،وحید بلوچ اور شاہ ولی نے انجام دیئے احتتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پاکستان پاکستان سپورٹس بورڈ شاہد اسلام تھے جنہوں نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر انہوں نے کامیاب چیمئپن شپ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور کک باکسنگ کے فروغ اور ترقی کیلئے کک باکسنگ فیڈریشن کو پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی آخر میں پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کی جانب سے سمیع اللہ کاکڑ نے نے مہمان خصوصی کو اعزازی یادگاری شیلڈ پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر