تبدیلی کے دعویداروں کی اصلیت قوم جان چکی‘ امتیاز خان

  تبدیلی کے دعویداروں کی اصلیت قوم جان چکی‘ امتیاز خان

  



رستم(تحصیل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق ایم پی اے امتیاز خان شاہ گئی نے پارٹی رہنماؤں ذولفقار علی بھٹو، حاجی سلیم، جاوید کاکی ڈھیرے،نوروالواہاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیاان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال سے خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت ہے جبکہ مسائل کم ہونے کی بجائے مسلسل بڑھ رہے ہیں،تبدیلی سرکار کے سینئر وزیر کے حلقے میں واقع آر ایچ سی بخشالی کا تعمیراتی کام گزشتہ کئی سالوں سے بند پڑا ہے جو ان کی نااہلی اور غیر سنجیدگی کی واضح مثال ہین تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے والوں کی اصلیت قوم جان چکی ہے یہی وجہ ہے کہ یہ اپنی ساکھ بچانے کیلئے اب آپس میں لڑ رہے ہیں،امتیاز شاہ گئی کا کہنا تھا کہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے موجودہ حکومت سیاسی رہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنون کو نیب کے ذریعے ہراساں کیا جارہا ہے جبکہ میڈیا پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں جو ایک آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر