پبی‘ پوزیشن حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

  پبی‘ پوزیشن حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

  



پبی (نمائندہ پاکستان)ڈی ای او سجاد اختر اقبال نے تحصیل جہانگیرہ کے انٹرسکولزمقابلوں کے سا لا نہ مقا بلوں میں نمایاں پو زیشن حا صل کر نے والے کھلاڑیوں میں تقسیم انعامات کئے اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب سنٹینئل ماڈل سکول اکوڑہ خٹک میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرنوشہرہ محترم سجاد اختر اقبال تھے تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس سیکرٹری شیررحمان،سپورٹس فنانس سیکرٹری نورجمال،زونDکے انچارج حافظ ریاض احمدحقانی پر نسپل حسنات گل خٹک سمیت،تحصیل جہانگیرہ کے سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان اورفزیکل ٹیچرز بھی موجود تھے تقریب میں تحصیل میں بہترین کارکردگی کے حامل طلبہ کھلاڑیوں میں 2018..2019سیشن کے انعامات اورتوسیفی اسناد تقسیم کئے گئے تقریب سے ڈی ای اونوشہرہ سجاد اختر اقبال نے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت دماغ ہی صحت مندجسم کا ضامن ہے کھیلوں سے طلبہ جسمانی لحاظ سے فٹ ہونگے توتعلیمی سرگرمیوں میں بہترنتائج دکھاسکیں گے اس سے طلباء میں آگے بڑھنے کاجذ بہ پیدا ہوتا ہے سکولوں میں ہم نصابی سرگرمیاں نہ صرف سپورٹس ٹیلنٹ سامنے لانے کازریعہ ہیں بلکہ تعلیمی نشونما میں بھی معاون ومددگارثابت ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ جن طلباء نے ہم نصا بی سر گر میوں میں حصہ لیا اور کوئی پو زیشن حا صل نہیں کی ہو دل برداشت نہ ہوں بلکہ آئندہ مقا بلوں کے لئے تیار یاں کریں اس کے ساتھ ساتھ طلباء پڑ ھا ئی پر بھی بھر پور توجہ دیں اور ہم نصا بی سر گر میوں کے ساتھ سا تھ نصا بی سر گر میوں میں اپنا لوہا منوا ئیں

مزید : پشاورصفحہ آخر