منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن‘ 5 ملزمان گرفتار

  منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن‘ 5 ملزمان گرفتار

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کی خاطر کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان آئس،ہیرؤن اور چرس فروخت کر نے میں مصروف تھے،جنہوں ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر ہزاروں روپے مالیت کی آئس، ہیرؤن،ایک کلوگرام سے زائد چرس، ایک عدد پستول اور ایک عدد رائفل بھی برآمد کرلیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات کی روک تھام کیلئے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کی گئی ہے جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ او تھانہ انقلاب احمد جان نے پولیس نفری کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے مختلف کاروائیوں کے دوران پانچ ملزمان شریف ولد محمد حسین سکنہ افغانستان حال سکیم چوک،محمد وقار ولد محمد شیر خان سکنہ سوڑیزئی بالا، جعفر ولد افراز گل سکنہ دیر کالونی،ملک الطاف ولد فرمان سکنہ مروزئی اور رضوان ولد ثناء محمد سکنہ سوڑیزئی بالاکو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران آئس،ہیرؤن اور چرس کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر ہزاروں روپے مالیت کی آئس، 200گرام ہیرؤن،ایک کلوگرام سے زائد چرس، ایک عدد پستول اور ایک عدد رائفل برآمد کرلیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،

مزید : پشاورصفحہ آخر