سب انجینئرز کا مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ

سب انجینئرز کا مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
چارسدہ(بیو رو رپورٹ) آل سب انجینئر زایسوسی ایشن نے حکومت سے فور ی سروس سٹرکچر کی بحالی اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لئے قلم چھوڑ ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ضلع بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر جاری تعمیراتی کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ اس حوالے سے آل سب انجینئر ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر شجاعت خان اور جنرل سیکرٹری ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کئی بار ان کے کے مطالبات کی منظوری کے لئے وعدے کئے گئے لیکن تاحال یہ وعدے وفا نہ ہو سکے۔ ا س حوالے سے ان کا مزید کہناتھا کہ قیام پاکستان سے لیکر اب تک تما م سرکاری محکموں میں سب انجنئیرز بغیر سروس سٹرکچر کے اپنے فرائض انجام دے رہے ہے جو مکمل طور پر غیر آئینی اور غیر انسانی سلوک ہے۔ انہوں نے حکومت سے فوری طور پر تمام سب انجنئیرز کے لئے سروس سٹرکچر کی بحالی سمیت ٹیکنکل الاؤنس منظوری کرنے اور انجینئر ز کی اپ گریڈیشن کی منظوری کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب سب انجینئر ز کی قلم چھوڑ ہڑتال کے باعث ضلع بھر میں ترقیاتی کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے جس سے صوبائی خزانے کو نقصان پہنچنے سمیت ترقیاتی منصوبے تعطل کا شکار ہو چکے ہیں۔

ہنگو‘ پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ‘ پاک فوج کی حمایت میں ریلی
ہنگو(بیورو رپورٹ)ھنگوپی ٹی آئی کے زیر اہتمام کارکن عہدیدار ان نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کے عدالتی کے فیصلہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی پاک فوج اور سابق ریٹآئرڈ آرمی چیف اور سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کے حق میں نعرہ بازی۔ درجنوں پی ٹی آئی کے کارکن عہدیداران نے شرکت کی۔فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے برعکس قرار دیتے ہوئے نامنظور۔بدھ کے روز ہنگو میں خصوصی عدالت کی جانب سے سابق آرمی چیف اور سابق صدر جنرل ر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں سزائے موت کے فیصلہ آنے کے بعد ملک بھر کی طرح ضلع ہنگو میں پی ٹی آئی کے کارکن پاک فوج اور جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے حق میں فلک شگاف نعرہ بازی کی اس موقع پر پی ٹی آئی جنرل سیکٹری نور آواز ایڈوکیٹ،جمیل جوہر اور دیگر نے عدالتی فیصلہ کو انصاف کے منافی اور برعکس قرار دیتے ہوئے کہاکہ پرویز مشرف جیسے قومی ہیرو کو سنگین غداری کا مرتکب قرار دیکر موت کی سزا دینا سراسر نا انصافی پر مبنی اقدام تصور کیا جائیگا۔جسکو اورکزئی قبائل یکسر مسترد کرتی ہے

امت مسلمہ کے اختلافات کے باعث یہود نصاری معیشت پر قابض: مولانا محمد قاسم
تحت بھائی(تحصیل رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا محمد قاسم نے کہاہے کہ قرآن ہی کی بدولت دنیا و آخرت میں کامیابی مل سکتی ہے۔مغربی قوتیں اسلام اور قرآن کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں لیکن ہمیں ان سازشوں سے نمٹنے کے لئے اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے۔مدارس کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔وہ نیو بغدادہ میں عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔کانفرنس سے ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا قیصرالدین،مہتمم قاری محمد طاہر اور عادل قریشی نے بھی خطاب کیا۔مولانا محمد قاسم نے کہاکہ ملک میں دینی مدارس اسلام اور قرآن و سنت کی تبلیغ میں سرگرم عمل ہے لیکن یہودی ایجنٹوں سے یہ برداشت نہیں ہوتا اسی وجہ سے مدارس پر پابندیاں لگائی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور یہ ملک اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے۔اب مغربی قوتیں اس سے اسلام کا نام مٹانے کے لئے تگ و دو کررہی ہے لیکن جب تک ملک میں مذہبی جماعتیں موجود ہونگی تو کوئی مائی کا لعل یہ جرات نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کے مابین اختلافات کی وجہ سے آج یہودی اور نصاری ہم پر حکومت کررہے ہیں اور دنیا بھر کی معیشت انکے ہاتھوں میں ہے

اقوام متحدہ، ورلڈ ٹو رازم آرگنائزیشن کی سیاحتی شعبہ میں تعاون کی پیشکش خوش آئند: جنید خان
پشاور(سٹی رپورٹر)خیبرپختونخوا حکومت بین الاقوامی سطح پر صوبے کی سیاحت کے فروغ، رونمائی اور غیر ملکی سیاحوں و اوور سیز پاکستانیوں کو صوبے خیبرپختونخوا کی جانب راغب کرنے کیلئے سرگرم، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن جنید خان،ایڈیشنل سیکرٹری ٹورازم طارق اسلم کی پاکستانی سفیر برائے سپین خیام اکبر کے ہمراہ ریجنل ڈائریکٹر اقوام متحدہ ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن جینگ ژوو اور ایگزیکیٹوڈائریکٹر اقوام متحدہ ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن ژوشان زونگ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جہاں سپین میں تعینات پاکستان کے سفیر خیام اکبر نے بتا یا کہ حکومت پاکستان اور خیبرپختونخوا قومی سطح پر ملکی کی سیاحت کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے اسی سلسلے میں خیبرپختونخوا حکومت نے فیتو رسیاحتی مارٹ سپین میں سٹال بھی لگایا ہے، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا جنید خان نے فورم کو سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت کے بڑے اقدامات سے آگاہ کیا، انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت خیبرپختونخوا میں نئے سیاحتی زونز کی تعمیر کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جبکہ دنیا میں ایسے کامیاب منصوبے جاری ہیں، تاہم اس کیساتھ ساتھ موجودہ سیاحتی مقامات کی اپ گریڈیشن اور معیار کی بہتری کا سلسلہ بھی جاری ہے، ایڈیشنل سیکرٹری طارق اسلم نے اقوام متحدہ کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سال 2020 میں غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد پاکستان کا دورہ کرنے کی امید ہے، خیبرپختونخوا حکومت زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں کو اپنی سیاحتی وادیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے پر عزم ہے تاکہ اس خطے کو غیردریافت قدرتی سیاحت کی منزل کے طور پر پیش کیا جا سکے، اس سے ان سیاحتی مقامات میں روزگار کی ترقی کیساتھ ساتھ ملک کیلئے زرمبادلہ میں زبردست اضافہ بھی ممکن ہو گا، ایگزیکیٹوڈائریکٹر اقوام متحدہ ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن زیوشام زونگ نے خیبرپختونخوا حکومت اور محکمہ سیاحت کے سیاحت کے فروغ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور جون 2020 میں سری لنکا میں ہونے والے علاقائی سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دیدی، انہوں نے سیاحت کے ماہرین کو ذمہ دار سیاحت، ایکو ٹورازم جیسے متعدد چیلنجنگ امور پر تکنیکی مدد اور ٹریننگ سپورٹ کی فراہمی کی پیش کش بھی کی اور اپنے عملے کو خیبرپختونخوا حکومت کی جانب بڑھنے کی ہدایت بھی کی، میٹنگ میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ پاکستان کی دوردراز قدرتی وادیاں سیاحت میں گیم چینجر ہیں اور دور دراز کی دیہی پہاڑی علاقوں میں پراجیکٹ کے نفاذ سے روزگار کے بڑے مواقع میسر آئیں گے جس سے مقامی لوگوں کے معاشی حالات بہتر ہونگے، خدمات کی بہتر فراہمی کیلئے ڈیجیٹل اور تکنیکی سہولیات کی دستیابی کے ذریعے مہمان نوازی کی اس صنعت کو تقویت دینے کی ضرورت ہے، آن لائن سیاحت کی سہولت اور معلوماتی خدمات کے شعبہ میں ایگزیکٹواقوام متحدہ ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن نے غیر مشروط مدد کی پیش کش کی، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن جنید خان نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مسٹر ژوشان زونگ کا شکریہ ادا کیا اور یو این ڈبلیو ٹی او کی جانب سے سیاحت کے شعبے میں حمایت ملنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا، معززین نے میٹنگ میں پاکستان میں سیاحت کی ترقی کیلئے باہمی طور پر متفقہ اقدامات کو عملی شکل دینے کیلئے کئے جانے والے فیصلوں پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا۔

لکی مروت سے تبدیل ڈپٹی کمشنر جہانگیر اعظم وزیر کے اعزاز میں تقریب
سرائے نورنگ(نما ئندہ پاکستان)لکی مروت سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر جہانگیر اعظم وزیر کے اعزاز میں ڈی سی آفس کے پرسنل سٹاف،ہیلتھ آفس اور اکاؤنٹ آفس کے دفتر کے عملے کی طرف سے ڈی ایچ کیو کمپلیکس تاجہ زئی میں الواداعی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں آکاؤنٹ آفس کے اے ٹی او قدرت اللہ ا اور دیگر ملازمین نے انہیں روایتی پگڑی(لنگی) پہنائی اور ان کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جہانگیر اعظم وزیر کی سرکردگی اور رہنمائی میں کام کرنے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور عوام کی خدمت و بہتری کے لئے بھرپور اقدامات لئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر جہانگیر اعظم وزیر نے اپنے ملازمین کے خلوص اور محبت کی تعریف کی اور کہا کہ انہیں دوران تعیناتی اچھی ٹیم ملی جسے ساتھ لے کر مفاد عامہ کے کام سرانجام دینے میں کوئی مشکل پیش نہ آئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہاں سے ڈھیروں محبت لے کر جارہے ہیں جو ان کے لئے قیمتی سرمایہ حیات سے کم نہیں۔

رستم‘ گڑیالہ میں فائرنگ، باپ جاں بحق بیٹا شدیدزخمی
رستم(تحصیل رپورٹر) گڑیالہ میں فائرنگ، گولی لگنے سے باپ جابحق بیٹا شدیدزخمی۔تفصیلات کے مطابق تاج اکبر ولد فضل اکبر نے بہ حالت مجروحیت رستم پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہاکہ میں اور میرے والد گڑ گھانی میں کام کررہے۔کہ صدام ولد جواد خان نے ہم پر فائرنگ شروع کی جس سے والد فضل اکبر مو قع پر جابحق اور میں زخمی ہوگیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفشیش شروع کی۔


عمران خان نے نوجوانوں کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ بجٹ مختص کیا: عثما ن ڈار
کراچی(این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈارنے کامیاب جوان ہروگرام کے حوالے سے بتایاکہ وزیراعظم نے نوجوانوں کے لئے ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ بجٹ مختص کیا ہے۔ سندھ کے لاکھوں نوجوان کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے آ چکے ہیں۔ کامیاب جوان پروگرام سے روزگار میں اضافہ اور غربت میں کمی آئے گی۔انہوں نے بتایاکہ حکومتی سرپرستی میں نوجوانوں کو بہترین رہنمائی اور تربیت دیں گے، نوجوانوں کو جلد روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیر اعظم کی آج کراچی میں آمد کے حوالے سے معاون خصوصی نے بتایا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت سندھ میں قرض کی تقسیم کے آغاز کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان آج کراچی پہنچیں گے۔
عثمان ڈار

بیگم کلثوم سیف اللہ کی پانچویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
سرائے نورنگ (نما ئندہ پاکستان)پا کستان کی پہلی خا تو ن وفاقی وزیر مر حو مہ بیگم کلثو م سیف اللہ خان کی پا نچو یں بر سی پشاور میں پورے عقیدہ و احترام سے منا ئی گئی برسی تقر یب میں سینئر پا رلیمنٹر ین ہما یو ں سیف اللہ خان، سا بق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان، صو با ئی بر ائے وزیر بر ائے سما جی بہبود ہشام انعام اللہ خان، سینیٹر عثما ن سیف اللہ، فیصل انعام اللہ خان، لکی مروت کے سا بق نا ظم اقبا ل حسین ایڈ و کیٹ، سیف اللہ بر ادرا ن کے کوآرڈی نیٹر امیر مشال خان، سا بق ضلعی کو نسلر شفقت اللہ خوائیداد خیل، سا بق ڈی ای او نزیر احمد، ےٰسین خا ن، عبد الصبور تا جہ زئی، ما سٹر اسما عیل خان، ملک شفیق نصر خیل،قسمت اللہ، سابق ضلعی کو نسلر ملک نصیر خان، گل تیاز اور حا جی سلیم خان سمیت عما ئد ین علا قہ نے شر کت کی شر کا ء نے مر حو مہ کی رو ح کے ایصال ثوا ب کے لئے قرآن خوا نی و فا تحہ خوانی کی اور اُن کی خد مت کو زبر دست الفاظ میں خرا ج عقید ت پیش کی سیف اللہ بر ادرا ن نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ عظیم خا تو ن بیگم کلثوم سیف اللہ پا کستا نی خوا تین کے لئے رول ما ڈل تھی مر حو مہ نے سیا سی میدا ن میں اپنی صلا حیتو ں کا لوا ہا منوا نے کیسا تھ ساتھ پا نچ اعلیٰ تعلیم یا فتہ اور با کردار بیٹو ں کی تر بیت میں کو ئی کسر نہیں چھو ڑی اور آج وہ ہما رے در میا ن نہیں رہیں مگر اُن کے فرزندا ن عوام کی خد مت میں دن رات پیش پیش رہتے ہیں
اُن کا مز ید کہنا تھا کہ مر حو مہ جب وفاقی وزیر تھیں تو اُ نہو ں نے خواتین کی فلا ح و بہبود اور تر قی میں کو ئی کسر نہیں چھو ڑی انہو ں نے پا کستانی خوا تین پر زور دیا کہ وہ بیگم کلثوم کی طر ح اپنے بیٹو ں کی تر بیت کر یں تا کہ وہ بڑے ہو کر ایک ذمہ دار اور محب وطن شہر ی بن جا ئیں۔

صوابی‘ عظیم الشان کانفرنس کا
انعقاد 30 جنوری کو ہوگا
صوابی(بیورورپورٹ)جے یو آئی تحصیل رزڑ ضلع صوابی کے زیر اہتمام جمعرات 30جنوری کو سہ پہر دو بجے موضع ڈنڈوقہ ضلع صوابی میں عظیم الشان پیغام جمعیت کانفرنس زیر صدارت مولانا جہانزیب مظہری منعقد ہو گی جب کہ اس کانفرنس میں سابق صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا شجاع الملک اور سابق ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا احسان الحق بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرینگے۔ اس سلسلے میں ایک اجلاس ہوا جس میں مولانا محمد نعیم حقانی، مولانا محمد ہارون حنفی، مولانا محب اللہ عزیزی، مفتی گل باز، مولانا شکیل، علی افسر باچا، قاری اشتیاق، مولانا ہادی، مولانا روید، قاری ثناء اللہ سمیت مختلف یونین کونسلوں کے عہدیداروں نے شرکت کی اور کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے غور و خوص کیا گیا اور کہا کہ یہ علاقہ رزڑ میں ایک تاریخی کانفرنس ثابت ہو گاجس میں علماء کرام سمیت کارکنان جمعیت بھر پور انداز میں شرکت کرینگے۔

پبی‘ کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
پبی (نمائندہ پاکستان)تحصیل پبی کے علاقہ چوکی ممریز میں بجلی کرنٹ لگنے سے کنڈیکٹر محمد شبیر سکنہ چوکی ممریز موقع پر جان بحق تفصیلات کے مطابق چوکی ممریز میں ڈمپر سے ریت زمین پر پھینکنے کیلئے ٹرالر کا پچھلا حصہ کھو لنا کے لئے کھڑا کر نا شروع کیا تو اوپر بجلی کی تاروں سے لگی اور پیچھے ٹرالر کے ساتھ کھڑکنڈیکٹر محمد شبیر بجلی کرنٹ لگنے سے جان بحق ہو اطلاع ملتے ہی اریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے مو قع پر پہنچ کرجان بحق محمد شبیر کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ذمہ داری ہے: واحد محمود
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ) زمانہ امن میں منعقد ہونے والی تربیتی مشقیں ریاست کی رٹ قائم رکھنے والی فورسز کی بغیرکسی نقصان کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، ڈی پی اوکا پولیس لائن میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے جاری تربیتی مشقوں کی فارمیشن کا جائزہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود نے کہا ہے کہ درپیش چیلنچز سے بہتر طور پر نبرآزما پولیس فورس امن کی ضامن بن گئی ہے۔ زمانہ امن میں منعقد ہونے والے تربیتی مشقیں ہی عملی میدان میں ریاست کی رٹ قائم رکھنے والی فورسسز کی بغیر کسی نقصان کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن ڈیرہ میں جاری مظاہرین کو منتشر کرنے کی تربیتی مشقوں کی تشکیل کا جائزہ لینے کے موقع پر پولیس افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پولیس کی تربیتی مشقوں میں شریک پولیس اہلکاروں کو ڈی پی او نے خود مختلف فارمیشن سیکھائے اور تربیتی مشقوں کے خلاف پر تشدد احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کی عملی کاروائی کے حوالے سے پولیس جوانوں کو مختلف مشقیں بھی کرائیں ۔ پولیس جوانوں کو عملی طور پر سکھایا گیا کہ کس قسم کی حکمت عملی سے طاقت کا کم سے کم استعمال کرکے مظاہرین کو منتشر کرنے کی ترکیب نکالی جائے۔ مشقوں کے دوران پولیس جوانوں کو مزاحمت کرنے والے افراد کے ساتھ بھرپور طریقہ سے نمٹنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کے استعمال اور ان کی گرفتاری عمل میں لانے کے علاوہ پولیس کے ساتھ مزاحمت کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور مذاحمت کاروں کے حملے سے خود کو محفوظ رکھنے کی موثر احتیاطی تدابیر بھی سکھائی گئیں۔ پولیس لائن ڈیر ہ میں منعقدہ تربیتی مشقوں میں پولیس جوانوں کی طرف سے پیش کردہ عملی مظاہرہ کا جائزہ لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ نے ان تربیتی مشقوں کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے بتایا کہ زمانہ امن میں منعقد ہونے والے مشقیں ہی عملی میدان میں ریاست کی رٹ قائم رکھنے والی فورسز کی بغیر کسی نقصان کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری صرف پولیس کی ہے۔ جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور حکومتی رٹ چیلنچ کرنے والوں کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مردان، بخشالی روڈ پر دو الگ الگ حادثات میں 3افراد شدید زخمی
رستم (تحصیل رپورٹر) مردان، بخشالی روڈ پر دو الگ الگ حادثات میں 3افراد شدید زخمی۔پہلے واقعے میں موٹر سائیکل بے قابو ہوکر روڈ پر پھسل گیا، موٹرسائیکل سوارعاطف اور اس کا 8سالہ بیٹا ثعبان سکنہ میاں گانوں ڈھیری شدید زخمی.جبکہ دوسر ے حادثے میں کوترپان بخشالی روڈ پر موٹرسائیکل اور پک اپ ڈاٹسن آپس میں ٹکرا گئے جس سے موٹر سائیکل سوار 25 سالہ افضل شدید زخمی ہوگئے ریسکیو 1122میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے تشویشناک حالت میں ایم ایم سی منتقل کردیا.

کلین اینڈ گرین پاکستان کوٹکہ بلند میں ویال کی صفائی کا کام جاری
بنوں ( بیورورپورٹ)کلین ایڈ گرین بنوں مہم کے سلسلے میں لینڈ انسپکٹر ٹی ایم اے بنوں نذیر اللہ اعوان کی نگرانی میں کوٹکہ بلند میں ویال کی صفائی کا کام جاری ہے کوٹکہ فاطمہ خیل کے علاقہ کوٹکہ بلند میں ویال گندگی سے بھرگیا تھا جسکی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا تاہم لینڈ انسپکٹر نذیر اللہ اعوان کی نگرانی میں ویال کی صفائی کا کام دو روز سے جاری ہے اس سلسلے میں علاقہ کے معززین محمد آصف خان،تواب خنا،طاہر خان،فرمان اللہ،فاروق خان،وہاب خان اور ذیشان سمیت دیگر مشران نے ویال کی صفائی کرنے پر لینڈ انسپکٹر ٹی ایم اے بنوں نذیر اللہ اعوان اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بارش کی صورت میں ویال کا پانی سڑکوں اور راستے پر آنے سے یہاں کے سینکڑوں عوام کو آمدورفت میں شدید مشکلاات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور اب نذیر اللہ کی کوشوں سے یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے۔