اقوام متحدہ، ورلڈ ٹو رازم آرگنائزیشن کی سیاحتی شعبہ میں تعاون کی پیشکش خوش آئند: جنید خان

  اقوام متحدہ، ورلڈ ٹو رازم آرگنائزیشن کی سیاحتی شعبہ میں تعاون کی پیشکش خوش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)خیبرپختونخوا حکومت بین الاقوامی سطح پر صوبے کی سیاحت کے فروغ، رونمائی اور غیر ملکی سیاحوں و اوور سیز پاکستانیوں کو صوبے خیبرپختونخوا کی جانب راغب کرنے کیلئے سرگرم، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن جنید خان،ایڈیشنل سیکرٹری ٹورازم طارق اسلم کی پاکستانی سفیر برائے سپین خیام اکبر کے ہمراہ ریجنل ڈائریکٹر اقوام متحدہ ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن جینگ ژوو اور ایگزیکیٹوڈائریکٹر اقوام متحدہ ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن ژوشان زونگ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جہاں سپین میں تعینات پاکستان کے سفیر خیام اکبر نے بتا یا کہ حکومت پاکستان اور خیبرپختونخوا قومی سطح پر ملکی کی سیاحت کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے اسی سلسلے میں خیبرپختونخوا حکومت نے فیتو رسیاحتی مارٹ سپین میں سٹال بھی لگایا ہے، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا جنید خان نے فورم کو سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت کے بڑے اقدامات سے آگاہ کیا، انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت خیبرپختونخوا میں نئے سیاحتی زونز کی تعمیر کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جبکہ دنیا میں ایسے کامیاب منصوبے جاری ہیں، تاہم اس کیساتھ ساتھ موجودہ سیاحتی مقامات کی اپ گریڈیشن اور معیار کی بہتری کا سلسلہ بھی جاری ہے، ایڈیشنل سیکرٹری طارق اسلم نے اقوام متحدہ کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سال 2020 میں غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد پاکستان کا دورہ کرنے کی امید ہے، خیبرپختونخوا حکومت زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں کو اپنی سیاحتی وادیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے پر عزم ہے تاکہ اس خطے کو غیردریافت قدرتی سیاحت کی منزل کے طور پر پیش کیا جا سکے، اس سے ان سیاحتی مقامات میں روزگار کی ترقی کیساتھ ساتھ ملک کیلئے زرمبادلہ میں زبردست اضافہ بھی ممکن ہو گا، ایگزیکیٹوڈائریکٹر اقوام متحدہ ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن زیوشام زونگ نے خیبرپختونخوا حکومت اور محکمہ سیاحت کے سیاحت کے فروغ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور جون 2020 میں سری لنکا میں ہونے والے علاقائی سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دیدی، انہوں نے سیاحت کے ماہرین کو ذمہ دار سیاحت، ایکو ٹورازم جیسے متعدد چیلنجنگ امور پر تکنیکی مدد اور ٹریننگ سپورٹ کی فراہمی کی پیش کش بھی کی اور اپنے عملے کو خیبرپختونخوا حکومت کی جانب بڑھنے کی ہدایت بھی کی، میٹنگ میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ پاکستان کی دوردراز قدرتی وادیاں سیاحت میں گیم چینجر ہیں اور دور دراز کی دیہی پہاڑی علاقوں میں پراجیکٹ کے نفاذ سے روزگار کے بڑے مواقع میسر آئیں گے جس سے مقامی لوگوں کے معاشی حالات بہتر ہونگے، خدمات کی بہتر فراہمی کیلئے ڈیجیٹل اور تکنیکی سہولیات کی دستیابی کے ذریعے مہمان نوازی کی اس صنعت کو تقویت دینے کی ضرورت ہے، آن لائن سیاحت کی سہولت اور معلوماتی خدمات کے شعبہ میں ایگزیکٹواقوام متحدہ ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن نے غیر مشروط مدد کی پیش کش کی، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن جنید خان نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مسٹر ژوشان زونگ کا شکریہ ادا کیا اور یو این ڈبلیو ٹی او کی جانب سے سیاحت کے شعبے میں حمایت ملنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا، معززین نے میٹنگ میں پاکستان میں سیاحت کی ترقی کیلئے باہمی طور پر متفقہ اقدامات کو عملی شکل دینے کیلئے کئے جانے والے فیصلوں پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا۔