مطالبات منظور ورنہ دما دم مست قلندر‘ ایپکا کی حکومت کو ڈیڈ لائن

مطالبات منظور ورنہ دما دم مست قلندر‘ ایپکا کی حکومت کو ڈیڈ لائن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)مطالبات کی منظوری کیلئے ایپکا نے 10فروری تک حکومت کو ڈیڈ لائن دیدی ہے گروپ انشورنس‘ یوٹیلیٹی الاؤنس‘ میرج اور فوتگی گرانٹ‘ سکالر شپ‘ ٹائم سکیل اور باقی کیڈر کی اپ گریڈیشن‘سروس سٹرکچر اورمہنگائی کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ سمیت ایپکا پنجاب نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو مطالبات پیش کردئیے۔ان خیالات کااظہار آل پاکستان کلرک (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

ایسوسی ایشن کے ضلعی رہنما و عہدیداران چوہدری عابدبشیر‘ محبوب خان‘ ندیم درانی‘ چوہدری حسن محمود رندھاوا‘ملک ثناء اللہ‘ جاوید لودھی‘ جام مجاہد‘ شیخ مزمل‘ احمد کمبوہ‘ عمروڑائچ ودیگر نے ایپکا پنجاب کی قیادت سے رابطہ کے بعد میٹنگ میں مختلف محکمہ جات کے اہلکاران سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایپکا کے جائز مطالبات کو نظرانداز کرنے کی بجائے سنجیدگی سے مسائل کے حل میں پیشرفت کو یقینی بنائے تاکہ پنجاب بھر میں ہڑتال اوراحتجاج کا سلسلہ وسیع نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایپکا پنجاب کی قیادت آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان 10 فروری کے بعد کریگی۔پنجاب بھر کے کلرک 10فروری تک پرامن رہیں۔
شروع