ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ‘ ضلع مظفر گڑھ ٹارگٹ‘ 15لاکھ افراد متاثر

  ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ‘ ضلع مظفر گڑھ ٹارگٹ‘ 15لاکھ افراد متاثر

  



چوک مکول(نامہ نگار)ماحولیاتی آلودگی میں خطرناک اضافہ ہونے سے ضلع مظفرگڑھ میں 15لاکھ سے زائد لوگ متاثرہوئے ہیں۔ تفصیل کیمطابق مقامی لوگوں کا استحصال کرکے آلودگی پھیلانے والی فیکٹریاں بیگ یونٹ لگا کر بغیر ٹریٹمنٹ پلانٹ لاکھوں لوگوں کی زندگیاں برسوں سے اجبرن بنارکھی ہیں مقامی کمیونٹی کو روزگار کیلئے خصوصی کوٹہ فری بجلی کے ددعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں بااثر مالکان کڑوروں کماکرجبکہ انتظامیہ اور ذمہ دار ادارے رشوت پکڑ کرمقامی لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیتے(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

ہیں 50سے زائد گندگی اور آلودگی پھیلانے والی فیکٹریاں 3بجلی پیدا کرنے والے تھرمل پاور ہاوس پاک عرب آئل ریفائری تیزاب فیکٹری الکوحل تیار کرنے والا ڈسٹلری یونٹ 4شوگر ملوں میں لگے کیمیکل پلانٹ کی زہریلی آلودگی کی وجہ سے ان کے قریبی علاقوں میں انسان تو دور کی بات پرندینقل مکانی کرگئے بدترین خطرناک آلودگی کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار چکے ہے جبکہ ٹبہ کریم آباد جھنگ موڑ مظفرگڑھ شہر ٹبی حسین آباد تلکوٹ فضل نگر دستی والا بستی مہاراں بہاری کالونی ودیگر مضافاتی علاقے خانپوربگاشیر محمد موسی بھیمہ سیال بصیرہ مونڈکا میر پور پیر محب جہانیاں شاہ گڑھ پیر جہانیاں محمود کوٹ لال پیر ڈپو زیرپانی زہریلاہونے کے وجہ سے لوگ ہیپاٹائٹس چشم الرجی دمہ جیسی مختلف موذی بیماریوں میں مبتلاۂیں جبکہ ان تمام آلودگی اور زہریلی کیمیکل کا سبب بننے والے تمام صنعنتی اداروں میں مقامی افراد کیلئے روزگار تک میسر نہیں ہیں شہریوں نے احتجاج کرتے ھوئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کمشنر ڈیرہ غازی خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔

متاثر

مزید : ملتان صفحہ آخر