شاہ محمود قریشی کی سجاد سیال کو تحریک انصاف کا سینئر نائب صدر سٹی منتخب ہونے پر مبارکباد
ملتان(نیوز رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سینئر نائب صدر سٹی حاجی سجاد سیال کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ کے موقع حاجی سجاد سیال کو تحریک انصاف کا سٹی سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ(بقیہ نمبر52صفحہ12پر)
پاکستان تحریک انصاف کے ورکر پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہم ان کی پارٹی کے لیے کی گئے جدو جہد کو کبھی نہیں بھول سکتے اس موقع پر حاجی سجاد سیال نے مزید کہا کہ پارٹی کی جانب سے سینئر سٹی نائب صدر بنائے جانے پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محود قریشی کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے ایک ورکر کو یہ ذمہ داری دی۔تحریک انصاف کے مشن کے مطابق عوام اور ورکروں کے مسائل کو اعلی قیادت کے تعاون سے حل کریں گئے استقبالیہ میں سجاول سیال، ملک ذوالنورین بھٹہ، ملک جاوید جانباز بھٹہ سید بابر شاہ،میاں محمد جمیل، راؤ امجد علی ودیگر نے شرکت کی۔