میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں کریک ڈاؤن‘ 105بجلی چوروں کا گھیرا تنگ‘ کارروائی شروع

  میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں کریک ڈاؤن‘ 105بجلی چوروں کا گھیرا تنگ‘ ...

  



ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 105بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ72ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر33 لا کھ35ہزار(بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

روپے جرمانہ عائدکیا ہے۔25جنوری 2020?ء کو ملتان میں 11گھریلواورکمرشل صارفین کو36678یونٹس چوری کرنے پر878241 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 17 گھریلواورکمرشل صارفین کو22330یونٹس چوری کرنے پر300863 روپے جرمانہ اوردو مقدمات درج، وہاڑی میں 11 گھریلوصارفین کو10129 یونٹس چوری کرنے پر189574روپے جرمانہ، بہاولپور میں 6گھریلوصارفین کو8371یونٹس چوری کرنے پر146000روپے جرمانہ، ساہیوال میں 11 گھریلوصارفین کو6497یونٹس چوری کرنے پر93299روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 11 گھریلوصارفین کو8560 یونٹس چوری کرنے پر116500 روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 17گھریلوصارفین کو21641 یونٹس چوری کرنے پر393000روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 6 گھریلوصارفین کو15436یونٹس چوری کرنے پر282500روپے جبکہ خانیوال میں 19 گھریلوصارفین کو41787 یونٹس چوری کرنے پر923595 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

کارروائی

مزید : ملتان صفحہ آخر