ملتان ائیر پورٹ‘ آپریشنل وجوہات پر 6پروازیں منسوخ‘ مسافروں کا احتجاج

ملتان ائیر پورٹ‘ آپریشنل وجوہات پر 6پروازیں منسوخ‘ مسافروں کا احتجاج

  



ملتان(نیوز رپورٹر) انٹرنیشنل ائیرپورٹ ملتان سے آپریشنل اور ٹیکنیکل وجوہات کے باعث قومی ایئرلائن کی چار پروازوں سمیت 6 پروازیں منسوخ کر دی گئی، تفصیل کے مطابق(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

آپریشنل اور ٹیکنکل وجوہات کو جواز بنا کر قومی ایئرلائن کی اسلام آباد سے آنے اور جانے جبکہ کراچی سے آنے اور جانے والی پرواز منسوخ کر دی گئیں اسی طرح نجی ایئرلائن کی دوبئی سے آنے اور جانے والی پرواز کو بھی منسوخ کر دیا گیا، 6 پروازوں کی منسوخی کے باعث مسافروں کو ایئرپورٹ پر شدید مشکلات کا سامنا رہا، سول ایوی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ پروازیں آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہوئیں، جس پر ایئرلائنوں کی انتظامیہ نے مسافروں کے لیئے دیگر آپشن کا انتظام بھی کیا ہے۔

احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر