ملتان‘ مختلف وارداتوں لاکھوں روپے غائب‘ چور زیادہ متحرک‘ پولیس لاپتہ

        ملتان‘ مختلف وارداتوں لاکھوں روپے غائب‘ چور زیادہ متحرک‘ پولیس ...

  



ملتان (وقائع نگار)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی،طلائی زیورات، اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی تاحال پولیس کسی بھی واردات کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی ہے شا ہ شمس کے علاقہ میں نا معلوم مسلح افراد سلیم کے گھر دیوار پھلانگ کر داخل ہو ئے گھر والوں کو یرغمال بنا کر(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

10 تولے سونا،48 ہزار نقدی،لے کر فرار ہوگئے۔ملزمان نے ہوائی فائرنگ بھی کی اور اہل خانہ کو تشدد کا نشا نہ بھی بنایا۔چوک شاہ عباس پر نامعلوم افراد نے سلیم سے 22 ہزار روپے نقدی چھین لی۔تھانہ مظفر آباد کے علاقہ ٹبہ مسعود پو ر میں نا معلوم افراد اکرم کے گھر کے تالے توڑ کر داخل ہوئے اور گھر سے نقدی،سونا،و دیگر سا مان لے کر فرار ہوگئے۔چاہ حافظ والا پر نامعلوم افراد نے وقار سے 15 ہزار روپے چھین لئے۔40 فٹی رو سے ندیم کا مو ٹرسا ئیکل رکشہ چوری ہو گیا۔سبزہ زار کالونی میں نا معلوم مسلح افراد نے ستار سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔سیتل ما ڑی میں الطاف کی بھینس چوری ہو گئی۔قاسم پور سے نادر کا مو ٹرسا ئیکل رکشہ چوری ہو گیا۔جنگل کلرانوالہ سے اکرم کے دو بکرے چوری ہو گئے۔قلعہ کہنہ قاسم باغ سے ابراہیم کا مو بائل فون چوری ہو گیا۔منیر آباد میں نا معلوم افراد نے غلام عباس کی ڈیڑھ لاکھ ما لیت کی کیبل کی تار چوری کر لی۔تھانہ راجہ رام کے علاقہ موضع ماڑی نو ن میں نا معلوم افراد بہادر علی کی دکان میں داخل ہوئے ایک۔لاکھ 70 ہزار روپے لے گئے اور اسے فائر ما ر کر زخمی بھی کر دیا۔ بوہر گیٹ چوک پر نو سربازوں نے وحید کی جیب سے نقدی چرا لی۔مو ضع گردیز میں نامعلوم افراد نے خالد کے رقبہ سے ٹراسفارمر چرا لیا۔راجپوت کالونی شجاعباد میں نامعلوم افراد نے قیوم کی دکان سے 3 لاکھ مالیت کا سا مان چرا لیا۔موضع ٹبی سیداں میں نا معلوم افراد نے مختار کے 4 لاکھ ما لیت کے جانور چرا لئے۔صدر جلالپور کے علاقہ میں نا معلوم آصف کے گھر کی چھت توڑ کر داخل ہوئے اور نقدی و زیوارات چرا کر فرار ہوگئے۔

لاپتہ

مزید : ملتان صفحہ آخر