لڈن: جانور چھوڑنے پر وحشیانہ تشدد‘ محنت کش جاں بحق‘ زمیندار کیخلاف کارروائی شروع

  لڈن: جانور چھوڑنے پر وحشیانہ تشدد‘ محنت کش جاں بحق‘ زمیندار کیخلاف ...

  



وہاڑی‘لڈن(بیور ورپورٹ‘نمائندہ خصوصی‘نامہ نگار)لڈن کے نواحی علاقہ مہر آباد میں جانور چھوڑنے پر ظالم زمیندارنے ساتھیوں کے ہمراہ مل کر غریب محنت کش چرواہے پرمبینہ تشددکرتے ہوئے قتل کردیا۔پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی تفصیل کے مطا بق لڈن کے نواحی علاقہ تھانہ لڈن کی حدود مہرا آباد کا رہائشی غریب محنت کش چرواہے عمر کیجانور غلطی سے مقامی زمیندا(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

ر حنیف ڈھڈی کی فصل میں چلے گئے جس پر ظالم زمیندار حنیف محمد عرفان اور اسکے ساتھیوں نے ملکر چرواہے پر ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لڈن پولیس موقع پرپہنچ گئی ہے اور نعش کو قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے تاہم تاحال زمیندار اور اسکے ساتھی گرفتار ہوسکے ہیں

زمیندار

مزید : ملتان صفحہ آخر