سردی میں کمی پر ایل جی پی مزید سستی

  سردی میں کمی پر ایل جی پی مزید سستی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) ایل پی جی کی قیمت کم ہو کر 130روپے فی کلو ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں سردی کی شدید لہر میں سوئی گیس کی طویل لوڈشیڈنگ و پریشر میں کمی کا ایل پی جی مافیا نے فائدہ اٹھا یا اور اس کی قیمت 180روپے فی کلو تک پہنچا دی جس پر عوام نے احتجاج کیا مگر ارباب اختیار(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

نے ایک نہ سنی اور مہنگائی کم کرنے کے دعوے محض اعلانات تک محدود رہے۔ اب موسم تبدیل ہونے اور سردی کی شدت میں کمی ہونے پر ایل پی جی کی قیمت کم ہوتے ہوئے 130روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت اگر چاہے تو ایل پی جی 60روپے فی کلو فروخت ہو سکتی ہے مگر ایسا نہیں ہونے دیاجارہا۔