روجھان: دریائے سندھ پر سٹیل پل کا افتتاح‘ گاڑیوں کی آمدورفت شروع

  روجھان: دریائے سندھ پر سٹیل پل کا افتتاح‘ گاڑیوں کی آمدورفت شروع

  



روجھان (نمائندہ پاکستان ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری نے کہا کہ دریائی سٹیل پل کی تعمیر سے روجھان تا رحیم یار خان کا فاصلہ تین گھنٹے کا سفر ایک گھنٹے میں طے ہوگا یہ بات انھوں نے دریائی اسٹیل پل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر انکے ہمراہ سابق ناظم سردار اطہر علی مزاری،شیرمحمد مزاری،اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر عثمان غنی،سابق تحصیل ناظم رفیق اعظم مزاری،سابق دفعدار باڈر ملٹری پولیس نجف خان مزاری،دفعدار کاشف (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

حسین مزاری،سابق نائب ناظم سیف اللہ وریام،افتخار فاخر،سابق کونسلر میردوست مزاری،سابق چیرمین غلام حیدر مزاری،مصالحتی کمٹی کے چیرمین ڈاکٹر کلیم اللہ پاہی، سابق کونسلر حاجی اللہ جیوایا،سنئر صحافی محمد علی عامر گورچانی،محمد علی ڈوگر سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری نے دریاءِی اسٹیل پل کا افتتاحی پٹی کاٹ کر دریائی اسٹیل پل سے گاڑیوں کی آمدورفت کا افتتاح کیا اس موقع سابق تحصیل ناظم سردار رفیق اعظم مزاری نے کہا کہ دریائی اسٹیل پل کی تعمیر کے لیے کاوش کرنے پر ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری اور ڈپٹی سپیکر پنجاب میردوست محمد مزاری کے شکر گزار ہیں اس موقع پر سابق ناظم سردار اطہر علی خان مزاری نے کہا دریائی اسٹیل پل کی تعمیر سے ناصرف فاصلے کم ہوگئے ہیں بلکہ مسافروں کے سفری اخراجات کی بھی بچت ہوگء انھوں نے کہا کہ دریائی اسٹیل پل کو سی پیک ایکسنچ سے لنک کیا گیا گیا ہے تاکہ سی پیک پر سفر کرنے والے مسافر بھی اس سے مسعفید ہوسکے انھوں نے کہا کہ دریائی اسٹیل پل کی تعمیر سے طبی حوالے سے بھی اہم سہولت دستیاب ہوگء روجھان ایمرجنسی مریض بروقت رحیم یار خان ہسپتال پہنچ سکے گئے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کہا کہ عارضی دریائی اسٹیل پل عرب امارات نے بطور تحفہ دیا تھا جو پنجاب حکومت کے تعاون سے دریائے سندھ پر تعمیر کردیا ہے جس سے عوام کو سفری سہولیات دستیاب ہونگی اس موقع پر انھوں نے کہا کہ دریائی عارضی اسٹیل پل کے علاوہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہان نے دریائے سندھ پر اربوں روپے کی لاگت سے پختہ پل بھی تعمیر کر کے دیا ہے جس کے سپر بند اور لنک روڈیں تعمیر کرنی ہے انھوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اسد عمر سے ملاقات میں کہا کہ دریائی پختہ پل کے سپر بند اور روڈ کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کیے جائے ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری نے کہا کشتیوں کا عارضی دریائی اسٹیل پل خوش آئندہ ہے مگر میری کوشیش ہے کہ پختہ پل کے سپر بند اور لنک روڈیں مکمل کرکے پختہ پل بھی چالو کی جائے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری نے کہا کہ بہت جلد ڈی پی او راجن پور سے ملاقات کرکے دریائی اسٹیل پل کے لیے پولیس گشت کا انتظام بھی کرینگے تاکہ امن وامان کی فضا برقرار رہے انھوں نے مزید کہا کہ ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر