ہارون آباد‘ مہندی تقریب میں فائرنگ 9سالہ بچہ زخمی‘5افراد کیخلاف مقدمہ

  ہارون آباد‘ مہندی تقریب میں فائرنگ 9سالہ بچہ زخمی‘5افراد کیخلاف مقدمہ

  



ہارون آباد(نامہ نگار) ہارون آباد کے نواحی گاؤں 39تھری آر میں عامرولد نواز نامی شخص کی شادی کے موقع پر مہندی کی تقریب میں عبداللہ، نزاکت، رانا قلندر، باسط ودیگر نے ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 9سالہ بچے رحمان علی ولد طیب زخمی ہوگیا، زخمی بچے کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

ہسپتال ہارون آباد منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد مذکورہ زخمی بچے کو ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر ریفر کردیا گیا، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے عبداللہ، نزاکت، رانا قلندر، باسط سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

مقدمہ

مزید : ملتان صفحہ آخر