مقبوضہ کشمیر میں مظالم‘ عالمی برادری کو بھارتی اقدامات کا نوٹس لینا چاہیے‘ فخر امام

  مقبوضہ کشمیر میں مظالم‘ عالمی برادری کو بھارتی اقدامات کا نوٹس لینا ...

  



کبیروالا+اڈا کوٹ بہادر+بٹہ کوٹ(نامہ نگار، نمائندہ پاکستان،تحصیل رپورٹر)بھارتی اقداما ت نے خطے کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے،بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہے،کسی بھی جارحیت سے نبر آزما ہو نے کے لئے پاکستان پوری طرح تیار ہے، خطے میں چھڑنے والی جنگ روائتی ہتھیا روں سے نہیں لڑی جائیگی،اقوام عالم کو بھارتی اقداما ت کا فوری نوٹس لینا ہوگا، نریندر مودی سرکار اکھنڈ بھارت کے قیام کے منصو بے پر عمل پیرا ہے، بھارت میں مسلمانوں سمیت(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

اقلیتوں پرعرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے،بھارتی اقداما ت سے خطہ تیزی سے جنگ کی طرف بڑھ رہا ہے، بھارتی جارحانہ اقداما ت کی روک تھام نہ کی گئی تو چھڑنے والی جنگ سے دنیا کا نقشہ بری طرح متاثر ہوگا،کشمیر کاز پر پوری قوم ایک ہے، حکو متِ پاکستان پوری دنیا میں کشمیریوں کی آواز بھر پور انداز میں اٹھا رہی ہے،کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے 5فروری بھر پور انداز میں منایاجائیگا، ان خیالا ت کا اظہار چیئر مین کشمیر کمیٹی /سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام نے گزشتہ روز مقامی راہنماء حاجی محمد ارشد سنگا سے انکے دفتر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نریند ر مودی کی قیادت میں بھارت پر انتہا پسند حکمران اقتدار میں آچکے ہیں جنکا واحد مقصد نہ صرف مسلمانوں بلکہ بھارت سے ہر اقلیت کو نکال باہرکرتے اکھنڈ بھارت کے خواب کو عمل شکل دیناہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی جاری جارحانہ اقداما ت نے ایٹمی ہتھیاروں سے لیس دو قوتوں کو آمنے سامنے لاکھڑا کیا ہے،انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمان اسوقت تاریخ انسانی کی بدترین ریاستی ظلم،بربریت کا سامنا کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو بھارتی اقداما ت کا فوری نوٹس لیتے کسی بھی جارحانہ قدم سے روکنا ہو گا بصورت دیگر خطے میں لگائی جانے والی جنگ کی آگ کے شعلوں سے پوری دنیا متاثر ہو گی، انہوں نے مزید کہا کہ کشمیروں سے پاکستانی قوم کا ایک جذباتی،دلی رشتہ قائم ہے جسے دنیا کی کو ئی قوت نہیں توڑ سکتی، انہوں نے کہا کہ5فروری کو نہ صرف پورے کستان بلکہ اقوام عالم میں یومِ”یکجہتی کشمیر“ بھر پور انداز میں منایا جائیگا۔ جبکہ مقبوضہ کشمیر میں ”انڈیا“ نے ظلم وستم کی انتہاکررکھی ہے، عالمی برادری کونریندر مودی کے جارحانہ عزائم اور معتصبانہ پالیسیوں کے مضر اثرات کا بھرپور ادارک ہورہا ہے،جو وزیر اعظم عمران خان کی بہترین حکمت عملی اور پاکستان کی سفارت کاری کے ثمرات کا نتیجہ ہے،کشمیریوں کو حق خودارایت اور جدوجہد آزادی کی تحریک فیصلے مراحل میں داخل ہوچکی ہے،5فروری کو ”یوم یکجہتی کشمیر“ پر پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرے گی،ان خیالات کا اظہار چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخرامام نے کبیروالا شہر میں بزرگ عرائض نویس راؤ عبدالستار مرحوم کے جوان سالہ صاحبزادے،راؤ عبدالغفار کے بھتیجے، سیاسی وسماجی شخصیات راؤ آصف نصر اللہ،ماہر تعلیم راؤ عدنان ستار اور راؤ تجمل ستارکے بڑے بھائی راؤ عبدالمنان کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستا ن کو حقیقی معنوں میں آگے لے جانے کیلئے مستقل اور ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کویقینی بنایا جارہا ہے، عوام کی فلاح وبہبود کے ترقیاتی منصوبہ جات کی تعمیر میں معیار کو اورترجیح دی جارہی ہے۔قبل ازیں چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخرامام نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی،دعائے بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے دعائے صبر جمیل کی۔اس موقع پر حفیظ سعیدی،محمد رفیق بھٹہ،راؤ آصف سعیدی،مہر محمد صفدر سیال اور دیگر بھی موجود تھے۔

فخر امام

مزید : ملتان صفحہ آخر