کفایت شعاری‘ بھوک برداشت کرنیکا درس عوام سے مذاق‘ سید کفیل بخاری

        کفایت شعاری‘ بھوک برداشت کرنیکا درس عوام سے مذاق‘ سید کفیل بخاری

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید کفیل شاہ بخاری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نالائقیوں،حماقتوں اورغلط پالیسیوں سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے،وزیر اعظم کا کرپشن میں اضافے کا اعتراف شرمناک ہے،حج کے کرایوں میں اضافہ عوام کو فریضہ حج سے محروم کرنے کے مترادف ہے،سید کفیل شاہ نے ان خیالات کا اظہارانہوں نے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے رحیم یارخان، شہبازپور،صادق آبادمیں احرار کارکنوں اوردیگر اجتماعات سے خطاب(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران اپنی ہرناکامی کی ذمہ داراپوزیشن کو قرار دے رہی ہے،سوال یہ ہے کہ ڈیڑھ سال سے حکومت کیا کررہی ہے،پنجاب،بلوچستان اورکے پی کے کے سرکاری ارکان اسمبلی حکومت سے کیوں ناراض ہیں اوروزیر اعظم نمبر گیم ہیں ایک دوسرے کو بر اکہہ رہے ہیں انہوں نے کہا ڈالر،پیٹرول،بجلی،گیس،آٹا،چینی اوردیگر اشیاء خوردونوش عوام کی قوت خرید سے باہر ہو گئی ہیں،ادویات مہنگی ہونے سے عوام علاج سے محروم ہو گئے ہیں جبکہ معیشت دیوالیہ ہو گئی ہے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں،ہوش ربا مہنگائی اوربیروزگاری سے عوام تعلیم،علاج اورخوراک کے بنیادی حق سے محروم ہو گئے ہیں،جرائم بڑھ رہے ہیں اورمعاشرے میں مجرم پیدا کئے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے قیام کا دعویٰ اورسودکا فروغ،اللہ اوراس کے رسول ؐ سے کھلی جنگ اوربغاوت ہے،عمران خان خدا سے جنگ کرکے ملک تباہ کرنے کے راستے پر گامزن ہیں،سید کفیل شاہ بخاری نے کہا کہ حکمرانوں جن کو چورکہا انہیں چھوڑکر بھگا دیا اورخودچوری شروع کر دی ہے،آٹا نہ ملنے پر کفایت شعاری اوربھوک برداشت کرنے کا درس عوام سے امذاق ہے،بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کر رکے غریب کے گھر روشنی چھینی جا رہی ہے،بجلی میں پی ٹی وی کی فیس بڑھا کرسو روپے کر دی ہے،جن کے پاس ٹی وی نہیں ان سے بھی فیس وصول کی جا رہی ہے،ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس میں اضافہ اورقبرپر ٹیکس،عوام کا جینا مرنا مشکل کر دیا ہے عوام وزیر اعظم کے اقوال زریں سنیں،اخبار پڑھیں نہ ٹی وی دیکھیں کیونکہ وزیر اعظم نے خود یہ دونوں کام چھوڑ دئے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ مجھے اپنی معاشی ٹیم پر فخر ہے اوراصل سکون تو قبرمیں ملے گا شاید اسی لئے حکومت عوام کو مرنے پر مجبور کر رہی ہے،موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی بدترین حکومت ہے۔

کفیل بخاری

مزید : ملتان صفحہ آخر