کرپشن رپورٹ‘ حکومتی کارکردگی بے نقاب‘ وزیراعظم کے دعوے کہاں ہیں‘ ابو الخیر محمد زبیر
ملتان (سٹی رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے بیانات پر تعجب اور افسوس ہوتا ہے کہ وہ غیر ملکی دورہ کے دوران عالمی میڈیا کے سامنے جس وقت اپنی حکومت کو کرپشن سے پاک اور شفاف بتارہے ہوتے ہیں اسی وقت انٹرنیشنل ٹرانسپیرنسی کی طرف سے رپورٹ جاری ہورہی ہوتی ہے جس میں گزشتہ حکومتوں کی نسبت موجودہ حکومت میں کرپشن کے اضافہ کو ظاہر کیا جارہا ہوتا ہے اب عالمی میڈیا انٹر نیشنل ٹرانسپیرنسی کی بات مانے گا (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)
یا وزیر اعظم کے کھوکھلے دعوؤں کو تسلیم کریگاجبکہ خود وزیر اعظم حکومت سنبھالنے سے پہلے اسی انٹرنیشنل ٹرانسپیرنسی کی رپورٹوں پراعتماد کرتے ہوئے اور اس کو صحیح تسلیم کرتے ہوئے سابقہ حکومتوں کے خلاف انکی رپورٹوں کو لہرا لہرا کر عوام کو دکھایا کرتے تھے اور آج اسی انٹرنیشنل ٹرانسپیرنسی کی رپورٹیں جب ان کے خلاف آئیں تو اس کوتسلیم کرنے سے انکار کررہے ہیں اس کی صرف وجہ یہ ہے کہ ریاست مدینہ کا انہوں نے نام لیا لیکن ریاست مدینہ میں قانون کے یکساں بلا تفریق اور بلاامتیازہونے کو اپنی حکومت میں یقینی نہیں بنایا،مالم جبہ،پشاور میں جنگلا بس اسکینڈل سے لیکر گندم اور چینی کے بحران کے ذمہ دار ان کے اردگرد موجود ہیں ان کا آج تک احتساب نہیں کرسکے بلکہ اپنے صوبہ سے احتساب کا محکمہ ہی ختم کردیا اور اپنی پارٹی کے مالی حساب دینے سے مسلسل اجتناب کررہے ہیں ایسی صورت میں ملک کی معاشی، اقتصادی اور سیاسی صورتحال پر کسی بہتری کی امید نہیں لگائی جاسکتی
محمد زبیر