سازشی بے نقاب‘ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا‘ حاجی محمد سعید

سازشی بے نقاب‘ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا‘ حاجی محمد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ہارون آباد(نامہ نگار)وائٹل گروپ کے بانی اور محسن ہارون آباد حاجی محمد سعید نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے ذاتی مفاد کے لیے نہ تو سیاست کی ہے اور نہ ہی ایسے لوگوں کو پسند کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرہ واپسی پر مبارکباد دینے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حاجی محمد سعید نے کہا کہ وائٹل گروپ ہمیشہ مثبت ذہن سازی سے اپنے منصوبہ جات کو شروع کرتا ہے اور اللہ کی مدد سے انہیں پایہ تکمیل تک پہنچاتا ہے اور عوامی فلاحی منصوبوں کی راہ میں ہر آنے والین رکاوٹ (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

کو بھر پور طاقت سے روند دیتا ہے ہمارے علاقہ کی غیور عوام نے حال ہی میں دیکھا کہ کچھ شر پسندوں نے وائٹل دستر خواں جیسے مثالی منصوبے کو روکنے کے لیے کیا کیاہرزہ سرائیاں اور جھوٹے پراپیگنڈے کیے لیکن ہزاروں کی تعداد میں کھانا کھانے والے افراد ہرروز جھوٹے کا منہ کالا کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ آخری سانس تک عوامی خدمت کا سلسلہ جاری وساری رہے گا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے گا۔
حاجی سعید