سینما گھروں پر تفریحی ٹیکس لگانے کا فیصلہ، مذاکرات شروع

سینما گھروں پر تفریحی ٹیکس لگانے کا فیصلہ، مذاکرات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے سینما سیکٹر کو بحران سے نکالنے کے لیئے 15 سال کی طویل چھوٹ دینے کے بعد جنوری 2020ء سے صوبہ بھر کے سینماوں پر تفریحی ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا ہے ذرائع کے مطابق 2004ء کے وسط میں فلم انڈسٹری کو درپیش بحران کے پیش نظر حکومت پنجاب کی جانب سے پاکستان فلمز ایگزیبیٹر ایسوسی ایشن کی درخواست پر پانچ سال کے لیئے تفریحی ٹیکس کی چھوٹ دی گئی جبکہ 2009ء میں اس ٹیکس چھوٹ کی 2014ء تک توسیع دی گئی جبکہ موجودہ حکومت (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

نے 2019ء تک مزید سابقہ پانچ سالہ ٹیکس معاف کردیا اور جنوری 2020ء سے تفریحی ٹیکس لاگو کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور فی ٹکٹ پر 20 فیصد تفریحی ٹیکس وصول کیا جائے گا تاہم فلمز ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے بعد محکمہ ایکسائز، محکمہ خزانہ اور فلمز ایسوسی ایشن پنجاب کے مابین مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے واضح رہے کہ حکومت سینماوں سے فی ٹکٹ تفریحی ٹیکس کی مد میں 20 فیصد چارج کرنا چاہتی ہے جبکہ فلمز ایسوسی ایشن کی جانب سے فی ٹکٹ پر 5 فیصد تفریحی ٹیکس ادائیگی پر آمادگی ظاہر کرچکی ہے۔
ٹیکس