شہباز شریف ہسپتال میں انسولین کی فراہمی بند‘ شوگر مریضوں کا احتجاج

شہباز شریف ہسپتال میں انسولین کی فراہمی بند‘ شوگر مریضوں کا احتجاج

  



ملتان (وقائع نگار)شہباز شریف ہسپتال میں کئی ماہ سے ادویات کا بحران بڑھ گیا، ہسپتال آنے والے مریض ادویات کی تلاش میں مارے مارے پھرنے لگے ہسپتال میں خصوصاََ شوگر کے مریضوں کو انسولین کی فراہمی بند کردی گئی ہے، شہریوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب وزیر صحت سے مداخلت کی اپیل اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ملتان میں شہباز شریف ہسپتال میں ادویات بحران کے باعث مریضوں کو ادویات کی فراہمی روک دی گئی، ادویات کی عدم فراہمی(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

پرہسپتال انتظامیہ کی جانب سے یہ مو قف اختیار کیاگیا ہے کہ ہمیں ادویات کی ترسیل نہیں ہورہی ہیجس کی وجہ سے ہم ادویات فراہم نہیں کرسکتے،جبکہ مریضوں کے مطابق ادویات کا سٹاک سٹور روم میں موجود ہے مگر ہسپتال عملہ لیت و لعل سے کام لیتے ہوئے ادویات کو مبینہ طور پر بازار میں فروخت کرتا ہے شہریوں نے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ انسولین کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ غریب اور مستحق افراد مستفید ہو سکیں کیونکہ وہ بازار سے مہنگے داموں خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔

احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر