دھرنا‘ احتجاج کی دھمکی‘ سی ای او ہیلتھ کا صدر پی ایم اے سے رابطہ

    دھرنا‘ احتجاج کی دھمکی‘ سی ای او ہیلتھ کا صدر پی ایم اے سے رابطہ

  



ملتان (وقائع نگار) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے سی او ہیلتھ دفتر ملتان میں کلریکل اسٹاف کی جانب سے کرپشن،سرکاری ہسپتالوں و مراکز صحت پر کام کرنے والے ڈاکٹرز کے ایف سی پی ایس،نان پریکٹس الاونس سمیت ہاوس رینٹ الاؤنس اور دیگر اور آر ایچ سی کے لئے فنڈز جاری نہ کرنے پر تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ہڑتال اور ضلع بھر کے ہسپتالوں میں احتجاج کا اعلان کر رکھا تھا تاہم گزشتہ روز سی او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس نے صدر پی ایم اے ملتان پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج سے رابطہ کیا اور(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

یقین دہانی کروائی کہ سی او ہیلتھ دفتر کے کرپٹ ملازمین کے خلاف کاروائی کے علاوہ آر ایچ سی فنڈز فوری جاری کئے جائیں گے جبکہ ڈاکٹرز کے روکے ہوئے الاونسز کے حوالے سے آج ہی عملی کام شروع کر کے چینج فارم اکاؤنٹ آفس بھیج دیا جائیگا،اس حوالے سے پی ایم اے ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر رانا خاور،مرتضی بلوچ،احمد خلیل،ذوالقرنین حیدر و دیگر کابینہ نے فیصلہ کر کہ مطالبات کی منظوری کے لئے سی او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر منور عباس کو تین روز کا وقت دیا اور کہا کہ اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو جمعرات کو ہر ہسپتال اور مرکز صحت پر کام بند کر کے احتجاج جائے گا۔

رابطہ

مزید : ملتان صفحہ آخر