مترو میں غیرت کے نام پر خاتون قتل‘ خاوند سمیت 3افراد گرفتار

  مترو میں غیرت کے نام پر خاتون قتل‘ خاوند سمیت 3افراد گرفتار

  



میلسی(تحصیل رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان)مترو کے علاقہ میں غیرت کے نام پر قتل ہوا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے تفصیل کے مطابق مترو کے علاقہ گڑھا موڑ میں 25سالہ آمنہ کو غیرت کے نام پر گلہ دبا کرقتل کردیا گیا پولیس تھانہ مترو نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے متوفیہ کے خاوند اور بھائی محمد امداد اور سلیم کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق کی(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

ہدایات پر مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تاکہ مکمل میرٹ پر تفتیش ہو سکے ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل گناہ اور ایک سنگین جرم ہے جسے کسی صورت میں بھی معاف نہیں کیا جا سکتاہے

گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر