وہاڑی‘ پولیس اشتہاریوں پر مہربان‘ وارداتوں میں تیزی سے اضافہ

  وہاڑی‘ پولیس اشتہاریوں پر مہربان‘ وارداتوں میں تیزی سے اضافہ

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+سٹی رپورٹر)تھانہ دانیوال پولیس اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام چوری ہوگئی ڈکیتی کی وارداتیں عام ہونے پر شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان نقدی سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق شہریوں حافظ اویس رحیم چوہدری محمد سعید کاظمی انور ظہیر وقاص اشرف رحمت نوراحمد اشفاق راجہ پرویز اشرف و دیگر نے ماڈل پولیس اسٹیشن دانیوال کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

کہا کہ مسلم ٹاؤن لالہ زار کالونی انورآباد میں اشتہاری ملزمان دن دہاڑے وارداتیں کرتے پھر رہے ہیں ایک ہفتہ کے دوران درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی سے محروم ہو گئے ہیں گزشتہ دنوں لالہ زار کالونی میں ڈی پی او آفس سے چند قدم کے فاصلے پر چور وسیم کریانہ سٹور سے لاکھوں روپے کا سامان لے اڑے اسی کالونی میں دن دہاڑے چوروں نے رکشہ ڈرائیور کے گھر سے لاکھوں روپے کا سامان تالے توڑ کر چوری کر لیا جبکہ انور آباد میں ڈکیتوں نے دکان مالک کو گولی مار کر جان سے مار دیا جبکہ دیگر وارداتوں میں ڈاکوؤں نے راہ گیروں اختر سیف بھٹی اور چوہدری نثار سے گن پوائنٹ پر موبائل اور نقدی چھین لی متاثرہ شہریوں نے تھانہ دانیوال پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو پولیس نے ہماری ایف آئی آر درج کیں ہیں الٹا تھانہ محرر افضل اور ایس ایچ او نے مزاق اڑایا کہ شکر کریں آپ جان سے بچ گئے آپ سامان کو کیوں روتے ہو متاثرین نے وزیر اعلی پنجاب آئی جی پنجاب آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے نوٹس لیکر انصاف کی اپیل کی ہے

اضافہ

مزید : ملتان صفحہ آخر