ہری پور، نامناسب ویڈیو اپ لوڈ کرنیوالی طالبہ اور استاد پر پابندی عائد

  ہری پور، نامناسب ویڈیو اپ لوڈ کرنیوالی طالبہ اور استاد پر پابندی عائد

  



ہری پور(این این آئی)خیبرپختونخوا کے شہر ہری پور میں کالج کے استاد کی جانب سے اپنی طالبہ کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہونے کے بعد کالج انتطامیہ نے دونوں پر پابندی عائد کردی۔گورنمنٹ پوسٹ گریجوئیٹ کالج فار بوائز کے شعبہ انگریزی کے لیکچرار کی اپنی طالبہ کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو ٹک ٹاک پر کافی وائرل ہوئی تھی۔ویڈیو میں طالبہ اور استاد کو نامناسب انداز میں دکھایا گیا تھا(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

اور دونوں کی ویڈیو کسی تیسرے فرد نے ریکارڈ کی تھی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کالج انتطامیہ نے معاملے کی تفتیش کا حکم دیا اور تفتیش میں یہ بات ثابت ہوئی کہ وائرل ہونے والی ویڈیو کالج میں ہی بنائی گئی تھی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کالج انتظامیہ نے لیکچرر اور طالبہ پر پابندی عائد کردی۔کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد اشفاق نے نامناسب ویڈیو بنائے جانے والے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ اب ویڈیو میں نظر آنے والے لیکچرار اور طالبہ کا معاملہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کے پاس ہے۔پرنسپل کے مطابق ویڈیو بنائے جانے کے معاملے کو اب ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن اور سیکریٹری ایجوکیشن کے پاس ہے جو ان سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

ویڈیو

مزید : ملتان صفحہ آخر