میپکو: ایوریج بلو ں کی آڑ میں گھریلو کمرشل، صارفین پر حملے کھلی کچہریاں بھی ”ڈرامہ“

میپکو: ایوریج بلو ں کی آڑ میں گھریلو کمرشل، صارفین پر حملے کھلی کچہریاں بھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (طارق انصاری سے) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے افسران نے حکومتی ہدایات پر محکمانہ اخراجات اور خسارے پر قابو پانے کی انوکھی حکمت عملی افسران کے سامنے بہتر ریکوری اور ترقیوں کے خواہش مند سب ڈویڑنز کے افسران و ملازمین کا ایوریج بلوں کی آڑ میں گھریلو و کمرشل صارفین کی چیخیں نکلوانا معمول بن کر رہ گیا ہے جبکہ لائن لاسز سے نمٹنے کی بجائے اس کا ملبہ بھی گھریلو و کمرشل صارفین پر ڈال دیا جاتا ہے بارش و آندھی سے متاثر ہونے(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

والے میٹروں کو فوری تبدیل کرنے کی بجائے دانستہ تاخیری حربے اختیار کرتے ہوئے ایوریج کی مد میں ہزاروں اور لاکھوں روپے کے بل بھجوادیئے جاتے ہیں اگر میٹر ایک دوماہ کے دوران تبدیل بھی کردیا جائے تو ایوریج بلوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لیتا ستم ظریفی یہ ہے کہ ایوریج کی مد میں درستگی کے لیئے آنیوالے کیسز مہینوں افسران کی ٹیبل پر رکھے رہتے ہیں اور صارفین ون ونڈو سہولت نہ ہونے کے باعث افسران کے متعدد دفاتر کے چکر لگا لگا کر خود چکرا جاتے ہیں میپکو اعلی حکام کی جانب سے صارفین کی شکایات کے ازالہ کے لیئے کھلی کچہریوں کے انعقاد کا اعلان کیا گیا لیکن چند ایک کھلی کچہریوں کے بعد بوجوہ صارفین کو سہولت فراہم کرنے والی یہ بساط بھی لپیٹ دی گئی ہے میپکو ملازمین کی سست روی اور پیچیدہ نظام درستگی بلز کے سامنے صارفین بالآخر ہمت ہار کر ایوریج کے نام پر بلز کی ادائیگی پر مجبور ہوجاتے ہیں صارفین نے چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان ریجن سے مطالبہ کیا ہے کہ بارش آندھی سمیت کسی بھی حادثہ کی وجہ سے متاثر ہونے والے بجلی میٹروں کی فوری تبدیلی کے لیئے ون ونڈو سہولت کو یقینی بنایا جائے تاکہ صارفین میپکو ملازمین کے ہاتھوں سردی کے موسم میں جون جولائی کی ایوریج ڈال کر تختہ مشق بننے سے بچ سکیں۔۔
خسارے