بیورو کریسی سیاسی معاملات میں مداخلت نہ کرے‘ علی رضا خان خاکوانی

  بیورو کریسی سیاسی معاملات میں مداخلت نہ کرے‘ علی رضا خان خاکوانی

  



ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ ملاقات کامیاب رہی ہے میرا سیاست کر نے کا مقصد صرف اور صرف حلقہ پی پی235کی عوام کی ترقی اور حلقہ کی محرومیوں کا آزالہ کر نا ہے وزیراعلیٰ پنجاب سے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

انتہائی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی ہے ہماری نہ وزیراعلیٰ سے کوئی ناراضگی تھی نہ ہے اور نہ ہی وزیراعظم عمران خان ہمیں عوام نے ووٹ دیاہے تاکہ ترقیاتی کام ہوسکیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نواب علی رضا خان خاکوانی نے لاہور سے ٹیلی فون پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا علی رضا خان خاکوانی نے کہا کہ جو گروپ ہم نے بنایا ہے یہ تو میرے کلاس فیلوز اور دوستوں کا ہے یہ ہم گروپ ہم نے حکومت کے خلاف ہر گز ہرگز نہیں بنایاانہوں نے کہاکہ بیوروکریسی سیاسی معلامات میں مداخلت نہ کرے تو بہتر ہوتا ہے ہر ادارہ ہم اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے چلے توکسی کوکسی سے کوئی شکوہ نہیں ہوسکتاہم آج بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہیں تھے اور آئندہ بھی ساتھ کھڑے رہیں گے اس موقع پر تحریک انصاف ضلع وہاڑی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سردار نصراللہ خان پاندہ، چوہدری ناظم ستار کمبوہ، ملک لطیف چوہدری، چوہدری مبشرحسن کمبوہ،نذیر احمدخان، بابر سہیل خان پٹھان، احسن خا ن خاکوانی، ڈاکٹر رانا ساجد، ڈاکٹر منصور خان،میاں منظور جعفری،حیدر خان خاکوانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

نذیر خاکوانی

مزید : ملتان صفحہ آخر