بہاولپور میں تجاوزات کا مسئلہ سنگین انتظامیہ مافیا کیخلاف ایکشن لے‘ نواز ناجی
بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیف ایگزیکٹو تحریک بحالی صوبہ بہاولپورمحمدنوازناجی نے کہاہے کہ بہاولپورمیں تجاوزات کامسئلہ گھمبیر صورت اختیار کرچکاہے جبکہ اندرون شہرکے چوکوں اورچوراہوں پررکشہ سٹینڈز قائم کرکے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)
صورتحال کوبگاڑ کررکھ دیاگیاہے اس مسئلہ کی ذمہ دارضلعی انتظامیہ اورپولیس دونوں میں عوام چیخ وپکار کررہے ہیں لیکن بے حس افسران محض بھتہ خوری کیلئے ٹس سے مس نہیں ہورہے کمشنر اورایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن، ڈپٹی کمشنر، آر پی اواورڈی پی اونے اپنے کانوں میں پگھلاہواسیسہ انڈیل رکھاہے انہیں عوام کی آہ وبکاہ کی بالکل پرواہ نہیں یہ افسران خلائی مخلوق سے آئے ہوئے لگتے ہیں انہیں نہ توانسان سے پیارہے اورنہ ہی انسانیت سے، بازاروں میں خواتین کی بے حرمتی کے واقعات عام ہیں اندرون شہررہنے والے اپنے پیاروں کے جنازے تک نہیں نکال سکتے اس کے باوجود انتظامیہ نے اپنی آنکھوں پربھتہ خوری کی پٹی چڑھارکھی ہے وزیراعلی پنجاب صرف خبروں اورفوٹوسیشن تک محددوہیں ان کے شہرکے دورہ کی خبرکواختیارات کی زنیت بنتی ہے لیکن عملی طورپرایساہوتاہی نہیں وزیراعظم کواپنے جھوٹ اوریوٹرن سے فرصت نہیں انہیں عوامی مسائل کاادراک ہی نہیں نوازناجی نے کہاکہ کمشنر اورڈپٹی کمشنر اس ماحول میں اپنی خواتین کوبازاروں میں خریداری کیلئے بھیج سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو تجاوزات ختم کراناہونگی۔
نواز ناجی