مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کارروائیاں‘ عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان‘ فرح منظور خان

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کارروائیاں‘ عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)ممتاز سیاسی وسماجی رہنماسابق ایم پی اے فرح منظور خان نے کہا کہ کشمیر میں مودی حکومت نے ظلم وبربریت کی انتہاکردی ھے عالمی دنیا نے کشمیر پراپنے چپ نا توڑی تو پورے خطہ کو سنگین خطرات کا سامنا (بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

کرنا پڑ سکتا ھے کشمیر کو مودی حکومت نے فوجی زون میں تبدیل کر دیا ھے ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی وسیاسی شخصیات اورصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ عالمی دنیا کی خاموشی پر سوالیہ نشان ھیدنیا میں اس وقت جنتا ظلم کشمیر پرھورھا ھے اس کی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی کشمیری مسلمانوں پر زندگی تنگ کر دی گئی ھے کرفیو لگے کو کئی ماہ گزر گئے ھیں کشمیری مسلمانوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہئے انہوں عالمی دنیا سے اپیل کی ہے فی الفور مداخلت کرکے کشمیر میں انڈین فوج کے مظالم کو روکا جائے اورکشمیری عوام کو حق خودارادیت استعمال کرنے کا موقع دیا جائیکیونکہ پاکستان کشمیر کے بغیر نا مکمل ہے اقوام عالم کو کشمیریوں پر ہونے والے ظلم اور بربریت پر سخت نوٹس لینا چاہیے مگر کشمیری عوام ان ظالموں بھارتی فوجیوں کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور مسلمان اپنی شہہ رگ پرکسی ہندو کو چھری چلانے نہیں دے گا جب تک خون کا آخری قطرہ جسم میں ہے۔
فرح منظور