چھت گرنے کا معاملہ‘ سکول پرنسپل‘ سی ای او ایجوکیشن‘ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کیخلاف پولیس کی درخواست

  چھت گرنے کا معاملہ‘ سکول پرنسپل‘ سی ای او ایجوکیشن‘ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ...

  



بہاول پور(بیورورپورٹ)سکول کی چھت گرنے کے معاملہ پر غفلت اورلاپروائی پر سکول پرنسپل‘ محکمہ تعلیم کے سی ای او‘ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ‘ڈی سی بہاول پور کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے بہاول پورمیں خستہ حال مخدوش سکول کی عمارتوں کی(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

فوری مرمت کرائی جائے ان خیالات کااظہار بہاول پبلک سکول میں چھت گرنے کے واقع میں شدیدزخمی ہونے والی لبنی کے والدرضوان الاسلا م نے ایس ایچ او تھانہ کوتوالی کودی گئی درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے کیا انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 24 جنوری 2020 کوصبح نوبجے کی قریب بہاول پبلک سکول اندرون فریدگیٹ بہاول پورمیں سکول کی چھت گرنے کاواقع پیش آیا جس میں دس بچے بچیاں زخمی ہوئی ان میں سے میری بیٹی لبنی عمرسات سال شدیدزخمی ہوئی جس کو1122 نے فوری ہسپتال داخل کرایا جہاں اس کوجان توبچ گئی ہے مگر اسے دماغی چوٹ کے علاوہ اندرون وبیرونی جسمانی چوٹیں آئیں اورخون کی الٹی بھی آگئی ہے اس واقع کے زمہ دار سکول پرنسپل محمدسعید‘احمدسعید‘کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے کیونکہ ان کی نااہلی کی وجہ سے یہ افسوسناک واقع پیش آیا گذشتہ 30 سال سے بچوں سے فیس تو وصول کی جارہی ہے لیکن بوسیدہ اورخستہ عمارت پرتوجہ نہ دی انہوں نے کہاکہ اس کے زمہ داران جن میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سی ای او ظہور‘بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ آفیسر‘ موجودہ ڈپٹی کمشنر بہاول پور کے خلاف بھی انکوائری کی جائے اور ان تمام افرادکے خلاف جوکہ غفلت لاپروائی کے مرتکب قرارپائیں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اس حوالہ سے جب ایس ایچ او تھانہ کوتوالی سے رابطہ کیاتوانہوں نے موقف دیتے ہوئے کہاکہ درخواست پرقانون کے مطابق اورغفلت اورلاپروائی کے مرتکب افرادکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

درخواست

مزید : ملتان صفحہ آخر