پرانے کھلاڑی نئے نعرے لگا کر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں‘ طاہر اقبال چودھری
وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری رکن صوبائی اسمبلی رائے ظہوراحمد کھرل اور وزیراعظم کمپلینٹ سیل کے ڈسٹرکٹ چیئرمین مہر ریاض قہم نے تمام حکومتی اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے اپیل کی ہے کہ وہ آپس کے تمام اختلافات بھلا کر صرف اس بات پر کو ذہن میں رکھیں کہ اس ملک کے ہر قسم کی سہولت سے محروم لوگوں نے ان پر بھروسہ کیا کیونکہ دو بڑی جماعتوں نے ان کے ساتھ اور اس ملک کے(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)
اداروں کے ساتھ ایسا گھناؤنا کھیل کھیلا ہے کہ آج پوری دنیا سے ہر شعبہ زندگی میں پیچھے رہ گئے ہیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماوں نے کہا کہ آج وہ تمام ممالک جو ہمارے ساتھ نہیں بلکہ ہم سے بعد میں آزاد ہوئے ہر شعبہ میں ہم سے آگے نکل چکے ہیں تعلیم کے میدان میں موجودہ ٹیکنالوجی کے میدان میں صحت و توانائی کے میدان میں ہم پوری دنیا سے پیچھے رہ گئے ان سیاستدانوں نے ملک کو پاتال میں بٹھا دیا یا اربوں ڈالرز کا مقروض کردیا اور خود اربوں کھربوں کے مالک بن گئے اس وقت اس ملک کے 22 کروڑ زخم خوردہ لوگ صرف اور صرف عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی جانب دیکھ رہے ہیں انہیں امید ہے کہ ان کے دکھوں کا مداوا صرف اور صرف یہی کر سکتا ہے پرانے کھلاڑی پھر نئے نعرے لے کر عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے آرہے ہیں اگر انہیں دوبارہ موقع ملا تو خدانخواستہ یہ اس ملک کی اینٹیں بیچ کر کھا جائیں گے خدا کے لئے انہیں دوبارہ موقع نہ دیں۔
طاہر اقبال