جام پور: دانش سکول میں اساتذہ کی تنخواہیں جبری طور پر کاٹنے کا انکشاف
جا م پور (نامہ نگار ) دانش سکول میں گرمیوں کی تعطیلات میں اساتذہ سے ہاوس ماسٹر۔ اسٹنٹ ہاوس ماسٹر۔ ڈی ایچ۔ ایم۔ اور پری الاونس ودیگر الاونس کی رقوم جبری طور پر کاٹی جارہی ہیں۔ کئی اساتذہ نے ملازمت کو خیر باد کہنے کے لیے سوچ بچار شروع کر دی ہے۔۔ جب اڈٹ ٹیم سے استفسا ر کیا گیا تو ٹیم نے گزشتہ پانچ سالوں کی کٹوتی کا لیٹر تھما دیا۔ اساتذہ جن میں خواتین اساتذہ بھی شامل ہیں نے کہا کہ اعلی تعلیم یافتہ ہو نے کے باوجود مستقل نہ کیا گیا۔ موجودہ حکومت کی پالیسوں کی وجہ سے جہاں ہر(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)
شہری پریشان ہے وہاں پر سفید پوش طبقہ ہم بھی انتہائی پریشان ہیں۔ خواتین اساتذہ نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ تنخواوں سے ناجائز کٹوتی کر کے پریشان کیا جارہا ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں۔ دوسری طرف سماجی تنظیم تتاردیہی کونسل۔ دعا ویلفیئر سوساٹی نے اساتذہ سے ناجائز کٹوٹی پر بورڈ اف گورنر اور دانش سکول اتھارٹی پنجاب سے از خودنوٹس لے کرکے اعلی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے اساتذہ کو پریشانی سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
انکشاف