ڈیرہ‘ وڈور نالے سے مٹی اٹھانے پر لوگوں کا معدنیات افسروں‘ ٹھیکیدار کیخلاف مظاہرہ

      ڈیرہ‘ وڈور نالے سے مٹی اٹھانے پر لوگوں کا معدنیات افسروں‘ ٹھیکیدار ...

  



ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)بستی وڈور کے مکینوں نے محکمہ معدنیات کے آفیسران اور ٹھیکیدار کے خلاف وڈور نالہ سے مٹی اٹھائے جانے کے خلاف کمشنر دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے نواحی علاقہ(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

بستی وڈور کے مکینوں نے محکمہ معدنیات کے آفیسران کی ملی بھگت سے غیرقانونی مٹی اٹھوانے والے ٹھیکدار کے خلاف کمشنر دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے اس موقع پر مظاہرین سلطان احمد، رسول بخش، طارق، شرجیل احمد ودیگر کا کہنا تھا کہ محکمہ معدنیات کے آفیسران کی مبینہ ملی بھگت سے ہزاروں ایکڑ زمین غیر قانونی مٹی اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ مٹی اٹھانے سے بڑے گڑھے اور نشیب پڑتے جا رہے ہیں خدشہ ہے کہ سیلابی پانی کے کٹاؤ کے ایام میں درجنوں بستیوں کے ڈوبنے کا اندیشہ ہے اس حوالے سے افسران کو درخواستیں بھی دی گئیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی احتجاجی مظاہرین نے کمشنرنسیم صادق سے معاملے کا نوٹس لینے اور کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرہ

مزید : ملتان صفحہ آخر