معیشت مستحکم ہو رہی ہے، 2020 اقتصادی ترقی کا سال ہوگا، علی زیدی

  معیشت مستحکم ہو رہی ہے، 2020 اقتصادی ترقی کا سال ہوگا، علی زیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے معیشت بہتر ہو رہی ہے، 2020 اقتصادی ترقی کا سال ہوگا،پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

مدت پوری کرے گی اور کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریگی۔ ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے کہا کہ فلاحی منصوبے، ٹھوس اقدامات اور ملکی مفاد کیلئے شب و روز محنت سے ظاہر ہو رہا ہے کہ آئندہ 10 سالوں میں بھی عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی متحرک قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ بد عنوانی کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا اور جو بھی بدعنوانی میں ملوث ہے، ان سے لوٹا ہوا قومی خزانہ بازیاب کرنے کے لئے سزا دی جائے گی۔ علی زیدی نے کہا کہ حکومت مختلف معاملات پر کھلے عام اور بے خوف وخطر نکتہ چینی کا اظہار کر رہے ہیں جو جمہوریت کا حسن ہے اور اختلاف رائے پارلیمانی سیاست کا حصہ ہے۔
علی زیدی