وزیراعظم بتائیں پیسے دوست نے دیئے تو قوم سے کس مد میں وصول کیے جائینگے، روبینہ خالد

وزیراعظم بتائیں پیسے دوست نے دیئے تو قوم سے کس مد میں وصول کیے جائینگے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی سیکر ٹری اطلاعات کے پی سینٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ وزیراعظم بتائیں جس دوست نے ان کے سفری اخراجات چار لاکھ ڈالر ادا کیے وہ قوم سے کس مد میں وصول کیے جاہیں گے۔ ایک بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہاکہ قوم وزیر اعظم کے اس طرح کے مالی معاونین کی وجہ سے مہنگاء کی چکی میں پس رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اپنے اس طرح کے دوستوں کو نوازنے کے لیے عمران خان نے پورے ملک کو ان دوستوں کے حوالے کر کہ تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دوسروں کی کردار کشی کرنے والے خود مفادات کی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے اس طرح کے عمل سے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ۔عمران خان کے ان دوست /مافیا کو نوازنے کی وجہ سے آج ملک سے آٹا چینی غاہب ہیں۔
روبینہ خالد