خیبر پختونخوا حکومت نے بالا کوٹ ہائیڈ رو پاور پراجیکٹ پر عملی کا م کا اغاز کر دیا

خیبر پختونخوا حکومت نے بالا کوٹ ہائیڈ رو پاور پراجیکٹ پر عملی کا م کا اغاز کر ...

  



پشاور (این این آئی)خیبرپختونخواحکومت نے صوبے میں سب بڑے پن بجلی منصوبے بالاکوٹ ہائیڈروپاورپراجیکٹ(300میگاواٹ) پرعملی کام کا آغازکرتے ہوئے منصوبے کیلئے ٹھیکہ داراورکنسلٹنٹ کی تقرری کاعمل شروع کردیا ہے جبکہ صوبے میں پیسکوکی طرزپراپنی ٹرانسمیشن اینڈڈسٹریبوشن کمپنی کے قیام کیلئے بھی کنسلٹنٹ کی تقرری کے لئے قواعدوضوابط مرتب کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔صوبے کے اپنے وسائل سے تعمیر کردہ 4 بجلی گھروں ملاکنڈ تھری 81 میگاواٹ، پیہور 18 میگاواٹ،رانولیا17میگاواٹ اور 2.6 مچئی سے بجلی کی پیداوار کے لئےO&Mکی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیاگیاہے۔اس سلسلے میں پیڈوبورڈ آف ڈائریکٹرزکے41ویں اجلاس زیرصدارت چیئرمین بورڈ نثارمحمدخان میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری توانائی وبرقیات محمد زبیر خان، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ اخترسعید ترک،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نصراللہ،چیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرنعیم خان، ڈاکٹر حسن ناصر،مصورشاہ،عبدالصدیق اورارباب خداداد کے علاوہ جنرل منیجرہائیڈل زاہد اخترصابری نے شرکت کی۔ اجلاس کے آغازمیں چیئرمین اوردیگربورڈممبران نے نئے تعینات ہونے والے چیف ایگزیکٹو پیڈو انجینئر نعیم خان کی تعیناتی کاخیرمقدم کیااورکہاکہ ریٹائرمنٹ سے پہلے بطورسیکرٹری توانائی انکی ادارے کے لئے گرانقدر خدمات ہیں وہ ایک ایماندارو تجربہ کار بیورو کریٹ رہے ہیں اسلئے امید کی جاتی ہے کہ انکی تعیناتی کے بعد پیڈوکی کارکردگی بہترہوگی اورادارے میں زیرالتواء معاملات کوتیزی سے چلایا جائے گا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹوپیڈونعیم خان نے بورڈکویقین دلایا کہ وہ ادارے کے بہترین مفادمیں تمام فیصلے مشاورت کے ساتھ کرینگے اورتوقعات پر پورااتریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ جلدہی اپناپلان بھی پیش کریں گے۔اجلاس میں فنانس ایکسپرٹ انوارالحق اورٹرانسمیشن لائن ایکسپرٹ شاہد رضاکی تعیناتیوں کی بھی منظوری دی گئی۔بورڈممبران نے پیڈومیں بھرتیوں کے عمل میں شفافیت لانے اورمیرٹ پر تقرریوں پرزوردیتے ہوئے باقاعدہ پالیسی مرتب کرنے کافیصلہ کیاہے۔ اجلاس میں پیڈوکے مختلف جاری منصوبوں پر کام کی رفتارکاجائزہ لیا گیااوربورڈکی آڈٹ کمیٹی کی رپورٹ پرباقاعدگی سے سالانہ آڈٹ کرانے پر زوردیا گیا۔بورڈنے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مالی تعاون سے بالاکوٹ پن بجلی منصوبے کے ٹھیکہ دار اورخیبرپختونخو ا ٹرانسمیشن اینڈڈسٹری بیوشن کمپنی کے لئے کنسلٹنٹ کی تقرری بارے مالی وتیکنیکی پروپوزل کاجائزہ لینے کی منظوری بھی دی۔

بالاکوٹ ہائیڈروپاور

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر