مذاکرات کی غرض سے ایران پر عائد پابندیاں نہیں اٹھائیں گے: ٹرمپ

مذاکرات کی غرض سے ایران پر عائد پابندیاں نہیں اٹھائیں گے: ٹرمپ

  



واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ نے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کی غرض سے ایران پرعائد پابندیاں نہیں اٹھائے گا، ایران،امریکہ سے بات چیت کرنا چاہتا ہے، وہ یہ چاہتا ہے کہ اس پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن حکومت کا تہران کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے لیے اس کے خلاف عائد پابندیاں اٹھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ امریکی صدر نے یہ بات ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے اس بیان کے تناظر میں کہی، جس میں انہوں نے واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے سے قبل پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ظریف نے یہ بات جرمن میگزین ڈئر اشپیگل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی تھی۔ ٹرمپ نے اس کے جواب میں کہا، نہیں، شکریہ۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اتوار کے روز یہ بھی کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے اچھا مشورہ یہ ہے کہ وہ اپنے خارجہ پالیسی سے متعلق تبصروں اور فیصلوں کی بنیاد حقائق کو بنائیں، نہ کہ فوکس نیوز کی سرخیوں یا پھر اپنے فارسی مترجمین کی باتوں کو۔

مزید : عالمی منظر